Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 655

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 655)

اور اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کا یہی معنی ہے (جو کوئی برا عمل کرتا ہے اس کا بدلہ دیا جاتا ہے) اورکبھی گناہگار آدمی اپنے بدن اور مال کی سلامتی دیکھ کر گمان کرنے لگتا ہے کہ عقوبت وعذاب کوئی چیز نہیں حالانکہ اس کا عذاب سے غافل ہونا بھی عذاب ہے۔

حکماء کہتے ہیں کہ مصیبت کے بعد دوسری مصیبت پہلی مصیبت کا عذاب ہے اور نیکی کے بعد نیکی کرنا پہلی نیکی کا ثواب ہے اور دنیاوی عذاب کبھی معنوی ہوتا ہے محسوس نہیں ہوتا جیسا کہ بنی اسرائیل کے ایک عالم نے کہا تھا:اے اللہ! میں کس قدر گناہ کرتا ہوں اور تو مجھے عذاب نہیں دیتا،تو جواب ملا: میں نے کتنی بار تجھے سزادی اورتو جانتا ہی نہیں، کیا میں نے تجھے اپنی مناجات کی لذت سے محروم نہیں کردیا؟تو جو شخص اس قسم کی عقوبت میں دھیان رکھتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کوگھات میں پاتا ہے۔ تو فرمایا: نہیں بلکہ جو گناہ کا ارادہ کرلے وہ بھی نہیںپاتاچنانچہ کبھی آدمی نگاہ کو گھماتا ہے مگربصیرت کے نور سے محروم ہوجاتا ہے یا بے موقع زبان چلاتا ہے اور قلب کی صفائی سے محروم ہوجاتا ہے یا کھانے میں مشتبہ چیز کو پسند کرلیتا ہے تو دل تاریک ہوجاتا ہے، رات کے قیام اور لذت مناجات سے محروم ہوجاتا ہے وغیرہ وغیرہ اور یہ وہ باتیں ہیں جنہیں نفس کا محاسبہ رکھنے والے ہی پہچانتے ہیں اور اس کے برعکس اہل تقویٰ اپنے تقویٰ کی بہترین جزاء دنیا میں بھی پالیتے ہیں جیساکہ ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اجنبی عورت کی طرف دیکھنا شیطانی تیروں میں سے ایک زہر یلا تیر ہے جو شخص میری رضا کے لئے یہ کام چھوڑے گا اسے ایسا ایمان عطاء کروںگا جس کی لذت وہ اپنے دل میں پائے گا) اس نوع کی یہ چند نمونے کی باتیں ہیں جو غافلوں کو تنبیہ کرتی ہیں۔

البتہ گناہ کے مقابلے میں صریح عذاب کا ذکر کم کم آیا ہے جیسے آپﷺ کا ارشاد ہے:’’ صبح کا سونا رزق سے محروم کرتا ہے‘‘ اور بے شک بندہ اپنے کئے ہوئے گناہ کی وجہ سے رزق سے محروم ہوجاتا ہے، فضیلؒ فرماتے ہیں:میں کبھی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرلیتا ہوں۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor