Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 656

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 656)

تو اس کا اثراپنے جانور اور باندی کی عادت میں دیکھتا ہوں، عثمانؒ نیساپوری جمعہ کے لئے جارہے تھے راستہ میں چپل کا تسمہ ٹوٹ گیا اسے درست کرنے کو گھڑی بھر رکنا پڑا تو فرمانے لگے : آج غسل جمعہ چھوڑا تھا اس لئے یہ نوبت آئی۔

دنیا میں پیش آنے والی ایک عجیب جزا اور بدلہ یہ بھی ہے کہ جب یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کے ظلم کے ہاتھ لمبے ہوگئے اور انہوں نے آپ کو ناقص قیمت کے عوض فروخت کیا تو ایک وقت آیا کہ اُنہیں کے سوال کے ہاتھ یوسف علیہ السلام کے آگے دراز ہورہے تھے اور پکار پکار کر کہہ رہے تھے کہ ہم پر اور صدقہ کیجئے اور جب یوسف علیہ السلام نے یوم الھمۃ میں صبرو استقامت دکھائی تو اسی عورت کا حلال طریقہ سے اللہ تعالیٰ نے مالک بنادیا اور جب اس عورت نے آپ پر زیادتی کی اور یوں کہاکہ اس شخص کی کیا سزا ہونی چاہئے جو تیرے اہل خانہ کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے تو اللہ تعالیٰ نے اسی کی زبان سے یہ سچی بات بھی کہلوائی کہ’’میں نے ہی اسے بہکایا تھا‘‘ اور اگر یہ بات نہ ہو کہ آدمی نے گناہ کو اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے چھوڑ دیا تو وہ ضرور اس کا نتیجہ دیکھے گا اور ایسے ہی جب کوئی طاعت کرتا ہے حدیث پاک میں ہے جب فقر میں مبتلا ہوجائو تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ صدقہ کر کے تجارت کر و یعنی دنیا میں نفع کمانے کا معاملہ کرو اور ہم نے ضرور دیکھا ہے کہ جو شخص دنیاوی راحت کے لئے اپنے نفس کو شریعت کے ممنوع کاموں میں ڈھیل دیتا ہے تو دنیا ہی میں اس کے حالات بدحالی کی طرف پھرنے لگتے ہیں اور مقصود مطلوب کے برعکس نتائج برآمد ہونے لگتے ہیں۔ بعض مشائخ سے منقول ہے کہ انہوں نے عالم اسباب میں ایک باندی خریدی فرماتے ہیں کہ میں جب اسے اپنی ملک میں لے آیا تو جی میں اس کی طرف خواہش پیدا ہونے لگی میں نے فقہاء سے پوچھنا شروع کیا کہ شاید کوئی مفتی ہی مجھے رخصت دیدے مگر ہر کوئی یہی جواب دیتا کہ ایک حیض کے گزرنے سے پہلے شہوت کے ساتھ دیکھنا اس کو مس کرنا ، وطی کرنا کچھ بھی جائز نہیں ۔(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor