Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 657

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 657)

کہتے ہیں میں نے باندی سے اس سلسلہ میں پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ آپ نے جب مجھے خریدا تھا میں ایام حیض میں تھی۔

میںنے جی سے کہا کہ معاملہ کچھ قریب ہی معلوم ہوتا ہے چنانچہ پھر فقہاء سے رجوع کیا تو جواب ملا اس حیض کا اعتبار نہیں آپ کی ملک میں پورا حیض گزرنا چاہئے کہتے ہیں میں نے اپنے نفس سے کہا جبکہ اس کا تقاضہ شدت پکڑ رہا تھا غلبہ شہوت کی وجہ سے قدرت کے حصول کی وجہ سے اور باہم ایک ساتھ رہنے کی وجہ سے تو کیا کہتا ہے؟تو جواب ملا کہ انگارے پر بھی صبر کرنا اپنا ایمان ہے، دل مانے یا نہ مانے چنانچہ میں نے صبر کیا حتی کہ مدت پوری ہوگئی تو اس صبر پر مجھے اللہ تعالیٰ نے بہت ہی اعلیٰ و ارفع انعام دیا۔

اللہ تعالیٰ کے لئے اخلاص اختیار کرنا

میں نے حق سبحانہ و تعالیٰ پر دلائل دیکھنے شروع کئے تو ریت کے ذرات سے بھی بڑھ کر پائے اور ان میں سے عجیب ترین یہ دلیل دیکھی کہ انسان کبھی ایسی چیز کو چھپاتا ہے جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو ظاہر کردیتے ہیں خواہ کچھ وقت گزرنے کے بعد ہی ہو اور اس کو لوگوں کی زبان پر عام کردیتے ہیں تو ان تمام گناہوں کا بدلہ اور جواب ہوتا ہے جو اس نے چھپائے ہوئے تھے اور یہ اس لئے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ یہاں غلطیوں اور کوتاہیوں پر کوئی پکڑنے والا موجود ہے۔اس کی تقدیر اور قدرت کے آگے کوئی حجاب پردہ نفع نہیں دیتا اور نہ ہی اس کے ہاں کوئی عمل ضائع ہوتا ہے ایسے ہی ایک انسان اپنی اطاعت کو چھپاتا ہے اور وہ اس کے سامنے ظاہر کردی جاتی ہے اور لوگ اس کا تذکرہ کرنے لگتے ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ حتی کہ لوگوں کے علم میں اس کا کوئی گناہ ہوتا ہی نہیں اور وہ اس کا ذکر محاسن کے ساتھ ہی کرتے ہیں تاکہ معلوم ہو جائے کہ کوئی رب ہے جو کسی کے عمل کو ضائع نہیں کرتا اور یہ کہ لوگوں کے قلب اس لئے ہیں کہ وہ اشخاص کے حالات جان کر ان سے محبت کریں یا برامان کر ان کی مذمت کریں۔

(جار ی ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor