Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 658

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 658)

یا ان کی مدح کریں اس تعلق کی بنا پر جو اس کے اور اللہ تعالیٰ کے مابین ہے وہی اس کو ہر کام کے لئے کافی ہے اور ہر شر کو دفع کرتا ہے اور جب بندہ اپنے درمیان اور مخلوق کے درمیان ناحق تعلقات استوار کرنے لگتا ہے تو اس کا مقصود برعکس ہوجاتا ہے اور اس کے مداح لوگ مذمت کرنے لگتے ہیں۔

لوگوں کے احوال میں غور و فکر کی چند باتیں

 میں نے زمین اور اس کے باشندوں کو گہری نظر سے دیکھا تو اس کی ویرانی اور خرابی کو آبادی اور رونق سے بڑھ کر دیکھا، پھر اس کی آبادی میں کفار کو اکثریت پر غالب پایا اور زمین میں اہل اسلام کو کفار کی نسبت سے بہت کم دیکھا، پھر مسلمانوں میں غور کیا تو ان کی اکثریت میں کسب معاش کا رازق کے تصور اور اس کی یاد پر غلبہ دیکھا اور یہ کہ وہ اس علم سے ہٹ چکے ہیں جو اس کی ذات و صفات کا تصور دلاتا ہے چنانچہ سلطان وقت اپنے امرو نہی میں اور عارضی لذات میں منہمک ہے اس کی اغراض کے پانی بہہ رہے ہیں جس پر کبھی شکر نہیں اور نہ ہی کوئی ملاقات کرنے والا اسے پندو نصیحت کرتا ہے بلکہ اس کی مدح وثنا کرتے ہیں جس سے ہوائے نفس مزید قوت پکڑتی ہے، مناسب تو یہ کہ امراض کا مقابلہ ان کی اضداد کے ساتھ کیا جائے جیسا کہ عمر بن مہاجر کہتے ہیں کہ مجھے عمر بن عبدالعزیزؒ نے فرمایا کہ جب تو دیکھے کہ میں حق سے ہٹ رہا ہوں تو میرے کپڑوں سے پکڑ کر مجھے جھنجھوڑا کرو اور زبان سے حق کہا کرو کہ عمر تجھے کیا ہوگیا ہے؟ اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا فرمان بھی ہے کہ اللہ پاک اس شخص پر رحم فرمائے جو ہمارے عیوب ہمارے پاس لاتا ہے( بتاتا ہے) غرض تمام مخلوق سے زیادہ محتاج و عظ و نصیحت کا خود بادشاہ ہے، رہے اس کے لشکری اور فوجی تو ان میں سے اکثر خواہشات کے نشہ میں اور دنیا کی زینت میں مست ہیں اور جہالت اور عدم علم نے اس میں اور بھی اضافہ کردیا ہے اب کسی گناہ سے انہیں کوئی کوفت نہیں ہوتی،

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor