Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 659

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 659)

ریشم پہننے اور شراب پینے سے انہیں ذرا جھجک نہیں ہے حتی کہ بعض یوں بھی کہتے ہیں کہ فوج کیا کرے کیا سوتی لباس پہن لے اس سے بڑھ کر یہ کہ اپنی اشیاء ضروریہ غلط طریقوں سے حاصل کرتے ہیں ظلم ان کی طبیعت ثانیہ بن گیا ہے جنگل کے جھونپڑوں اور دیہاتوں کے رہنے والے جہالت میں ڈوبے ہوئے ہیں غلیظ اور نجس جگہوں میں بیٹھنا اور نماز کی پرواہ تک نہ کرنا ان میں عام ہوچکا ہے، عورتیں نماز پڑھتی ہیں تو بیٹھ کر پڑھتی ہیں،تجارت پیشہ لوگوں کو دیکھا تو لالچ اور حرص ان پر غالب آچکا ہے حتیٰ کہ مال کمانے کی کوئی شکل ان کو چاہئے خواہ کیسی ہی ہو…اور سودان کے معاملات میں گھسا ہوا ہے کسی کو پرواہ نہیں کہ دنیا ان کے پاس کدھر سے آرہی ہے کیونکر آرہی ہے زکوٰۃ کے باب میں بالکل غافل ہیں، نہ بھی دیں تو ذرا وحشت گھبراہٹ نہیں پاتے… الا ماشاء اللہ

پھر ارباب معاملات کو دیکھا تو ان کے ہاں لین دین میں دھوکہ اور فریب عام ہے، تو لنے میں کمی اور نقصان کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جہالت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ میں نے عام لوگوں میں دیکھا کہ جس کا کوئی بیٹا ہے تووہ کسب معاش کے لئے ان معاملات میں اسے مشغول کردیتا ہے واجبات تو کیا مناسب طور طریقہ سے بھی اسے آگاہ نہیں کرتا۔

عورتیں دیکھیں تو دین میں گویا صفر ہیں، جہالت میں غرق ہیں، آخرت کی کسی بات کی انہیں خبر ہی نہیں الّا ماشاء اللہ۔ یہ سب کچھ دیکھ کر میری زبان پر بے ساختہ جاری ہوا عجیب حال ہے اللہ کی اطاعت اور اس کی معرفت کے لئے آخر کون رہ گیا، پھر میں نے علماء میں نظر دوڑائی متعلمین اور عباد وزہاد میں چنانچہ اکثر عابد و زاہد حضرات کو دیکھا کہ علم کے بغیر ہی عبادت و ریاضت میں لگے ہوئے ہیں، اپنی تعظیم سے خوش ہوتے ہیں اور دست بوسی سے اور مریدین کی کثرت سے حتی کہ ان میں سے کسی ایک کو مجبوراً اپنی ضرورت کے لئے بازار جانا پڑے تو نہیں جاتا اور کسر شان سمجھتا ہے پھر انہیں رہبانیت کا رتبہ یہاں تک پہنچا دیتا ہے کہ وہ مریض کا حال دیکھنے نہیں جاتے، جنازہ میں شامل نہیں ہوتے الایہ کہ ان کی نگاہ میں کوئی بڑا آدمی ہو اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کی ملاقات کو آتے جاتے ہیں بلکہ بعض لوگ تو بعض کی ملاقات میں بھی بخل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor