Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 660

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 660)

الغرض صوفی وراہب قسم کے لوگ بتوں جیسے ہیں جن کی غیر شعوری طور پر عبادت ہو رہی ہے اور ان میں سے بعض اپنے جہل کے باوجود فتویٰ بھی دینے لگتے ہیں تاکہ ان کا مقام صدارت قائم رہے اور پھر یہ لوگ علماء کو دنیاوی کا عیب بھی لگاتے ہیں اور نہیں جانتے کہ مذموم دنیا وہ ہے جس میں یہ خود غرق ہیں نہ کہ مباح چیزوں کا استعمال، پھر میں نے علماء اور متعلمین میں غور کیا اور بہت تھوڑے متعلمین ایسے دیکھے جن میں شرافت و عظمت کے نشان پائے گئے کیونکہ عظمت و شرافت کی علامت وہ ہے جو بغرض عمل حاصل کیا جائے اور ان میں اکثر ایسے ہیں جو اپنے علم کو کسب کا ذریعہ بناتے ہیں تاکہ ذاتی ضروریات پورا کر سکیں یا شہر کے قاضی بن جائیں کم ازکم اپنے ہم عصروں میں امتیازی شان حاصل کرلیں۔

پھر میں نے علماء میں غور کیا تو اکثر و بیشتر ایسے حضرات دیکھے جو خواہشات کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں اور اس کے اشاروں پر چلتے ہیں۔ جس بات سے علم روکتا ہے اسے ترجیح دیتے ہیں جس چیز سے علم منع کرتا ہے اسی پر لپکتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے لئے کسی کام کے کرنے کا ذوق ہی نہیں رکھتے پوری توجہ محض لفاظی اور قول پر ہے تاہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ روئے زمین کو ایسے لوگوں سے خالی نہیں ہونے دیتے جو اس کے لئے دلیل جو برہان کہلاتے ہیں علم و عمل کے جامع ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے حقوق پہچانتے ہیں اس کے خوف و خشیت سے متصف ہوتے ہیں یہی لوگ دنیا کے لئے عمود اور قطب کہلاتے ہیں ان میں سے جب کوئی فوت ہوجاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا قائم مقام پیدا کردیتے ہیں بلکہ بسااوقات اپنی زندگی ہی میں وہ ایسے لوگوں کو اپنی آنکھوں میں دیکھ لیتے ہیں جو ہر موقعہ پر ان کے نائب بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایسے لوگ روئے زمین پر موجود رہتے ہیں کبھی ناپید نہیں ہوتے، یہی امت میں بمنزلہ نبی کے ہوتے ہیں اور یہ مذکورہ لوگ اصول کے پابند حدود کے نگہبان ہوتے ہیں گو بعض دفعہ علم کے اعلیٰ درجہ پر اور معاملات میں نمایاں نہیں ہوتے لیکن ہر پہلو میں کمال رکھنے والے لوگ اقل قلیل ہیں دور دور زمانے تک ان کاو جود خال خال ملتا ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor