Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 662

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 662)

خواہش پر غلبہ پانے کی لذت

میں نے نفس کا میلان خواہشات کی طرف بہت زائد مقدار میں دیکھا ہے حتیٰ کہ نفس جب مائل ہوتا ہے تو دل، عقل اورذہن سبھی مائل ہوجاتے ہیں، ایسے میں آدمی کو کسی قسم کی نصیحت بھی نفع نہیں دیتی۔ میں نے اسے ایک دن پکار کر کہا جبکہ وہ پوری قوت کے ساتھ شہوت کی طرف مائل تھا کہ تیراناس ہو ذراٹھہر جا میں تجھ سے کچھ باتیں کرلوں پھر جو چاہے کرلینا، اس نے جواب دیا: فرمائیے میں سنتا ہوں میں نے کہا: یہ بات پکی ہے کہ مباح مرغوبات کی طرف تیرا میلان کم ہے اور پورا میلان تیراحرام کی طرف ہے اور میں تیرے سامنے دوباتوں کی وضاحت کرتا ہوں کہ کبھی تو دو میٹھی چیزوں کو بھی کڑواپاتا ہوگا تو دیکھ کہ خواہشات میں سے جو جائز اور مباح ہیں وہ تیرے لئے جائز ہیں لیکن ان کا طریقہ مشکل ہے کیونکہ ان کو حاصل کرنے کی کبھی مالی قوت نہیں ہوتی اور کبھی بعض کو کسب کے ذریعہ بھی حاصل نہیں کر سکتا اور گرانقدروقت یونہی چلا جاتا ہے پھر اس کو حاصل کرنے میں اور دقت حصول میں دل ادھرلگا رہتا ہے اور پھر ضائع ہونے کا سہم ہر وقت چڑھا رہتا ہے، پھر کوئی نہ کوئی کمی اور نقص کا تصور بھی اس کی مسرت کو گدلاکئے رہتا ہے جیسا کہ کسی سمجھدار آدمی پر یہ پوشیدہ نہیں ۔پھر اگر کھانے کی چیز ہے تو زیادہ مقدار میں کھانے سے آفات پیدا ہوتی ہیں اور کوئی شخص ہے تو اُکتاہٹ اور ملال بھی ہوجاتا ہے یا فراق کی آفت یا کوئی بد اخلاقی دیکھنی پڑتی ہے پھر سب سے بڑھ کر لذت نکاح ہے جو بدن میں اضمحلال پیدا کرتی ہے وغیرہ وغیرہ، باقی رہیں حرام خواہشات تو ان میں مباحات کی مذکورہ آفات کے علاوہ مزید یہ کہ عزت کی آفت ہے، دنیاوی سزا کا خطرہ ہے…

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor