Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 670

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 670)

کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے:’’وہ پاکیزہ چیزیں جو اللہ تعالیٰ نے حلال فرمائی ہیں انہیں حرام مت بنائو اور حد سے مت گزرو‘‘ طبقہ اولیٰ کے اسلاف( صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین)سے اس سلسلے میں کوئی شے بھی منقول نہیں، ہاں کسی عارضہ کی وجہ سے کوئی بات ہوگئی تو الگ بات ہے۔ حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے کسی چیز کا شوق ظاہر فرمایا مگر ایک فقیر کے لئے اس کا ایثار فرمادیا ایسے ہی اپنی باندی رمیثہ کو آزاد کر کے فرمایا کہ یہ مجھے سب مخلوق سے زیادہ محبوب تھی تو اس قسم کی مثالوں میں کوئی قباحت نہیں کیونکہ ان میں تو اپنے نزدیک جوچیز سب سے عمدہ ہے اس کا ایثار کرنا ہے اور ماسوا کی نسبت سے اسے بڑھانا ہے اور کبھی کبھار جب ایسی صورت پیش آتی ہے تو اس فعل سے نفس کی خواہش کی شدت کم ہونے لگتی ہے کہ جس چیز کو بھی چاہے اسے پالینے کی سرکشی سے بچ جاتا ہے اور جو لوگ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نفس کی مخالفت پر کمربستہ ہوجاتے ہیں اس سے دل اندھا ہوجاتا ہے اس کے خیالات فاسد ہونے لگتے ہیں اور عزائم کمزور پڑ جاتے ہیں اور یہ صورتحال نفع دینے کی بجائے اس کے لئے کہیں زیادہ مضر ثابت ہوتی ہے۔

 ابراہیمؒ بن ادہم کا مقولہ ہے کہ دل کو مجبور کیا جائے تو وہ اندھا ہوجاتا ہے اور ان کے اس مقولہ میں ایک لطیف راز ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے آدمی کی طبیعت عجیب طرح کی بنائی ہے وہ اس طرح کہ یہ طبیعت اپنی مرغوبات اور پسندیدہ چیزوں میں سے ان کا انتخاب کرتی ہے جہاں سے اس چیز کا مفید ہونا معلوم ہوتا ہے۔

 بیعت کا اس سے اصلاح حاصل کرنا بھی معلوم ہوجاتا ہے، چنانچہ حکماء طب فرماتے ہیں: مناسب ہے کہ نفس کو اپنے مرغوب کھانوں میں آزاد رکھا جائے گو کسی میں کچھ ضرر بھی ہوکیونکہ نفس انتخاب اسی کا کرے گا جس سے موافقت و مناسبت ہوگی اور صوفی صاحب جب ان باتوں کو ایک طرف رکھ دیں گے تو جسم کو نقصان پہنچے گا اور اگر باطن میں طبیعت کی جاذب امور باقی نہ رہیں تو بدن باقی نہیں رہتا…

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor