Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 671

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 671)

کیونکہ خواہش طعام تحریک پیدا کرتی ہے اور جب خوراک کے ذریعہ تقاضہ پورا ہوجاتا ہے تو خواہش ختم ہو جاتی ہے، تو شہوت خود ہی ارادہ کرتی ہے پھر مرغوب چیز کی تلاش کرتی ہے اور بدن کی مصلحت کا بہترین انتظام کرنے والی ہے۔ ہاں حد سے بڑھ جائے تو ایذاء کا ذریعہ بنتی ہے اور اگر اس کو اپنے ارادے سے بالکل روک دیاجائے جبکہ فاسد انجام کا خطرہ بھی نہ ہو تو اس سے نفس کے احوال میں فساد پیدا ہوجاتا ہے جسم کمزور ہونے لگتا ہے اور ان بیماریوں کا تسلسل شروع ہوجاتا ہے جو مذکورہ باتوںسے پیدا ہوتی ہے مثلاً شدید پیاس کے وقت اگر طبیعت کو پانی نہ دیا جائے، بھوک کے وقت غذا روک لی جائے، قوت شہوت کے وقت جماع سے منع کردیا جائے، نیند کے غلبہ پالینے کے باوجود سونے سے روک دیا جائے حتی کہ ایک غمزدہ کوشکوہ شکایت کے ذریعہ بھی اگر غم ہلکا نہ کرنے دیا جائے تو یہی غم اسے قتل کردیتا ہے، تو یہ ایک اصول ہے جسے مذکورہ صوفی اگر سمجھتے تو اسے یقین آجاتا کہ وہ شرعی حیثیت سے آنحضرتﷺ اور صحابہ کے طریقہ کے خلاف چل رہا ہے اور حکمت کے لحاظ سے تو بالکل اس کے موضوع کے برعکس ہے۔ یہاں پر یہ سوال نہ ہونا چاہئے کہ غذا پاکیزہ کہاں سے ملے گی اور جب یہ نہیں تو احتیاط اس کے ترک ہی میں ہے کیونکہ ہمار ی گفتگو اس غذا میں ہے جو تقویٰ اور ورع کے خلاف نہ ہو، میں نے نقل کیا ہے کہ یہ اس شخص کا جواب ہے جو کہتا ہے کہ میں نے اپنے نفس کو خواہشات سے مکمل طور پر روک رکھا ہے اور دوسر ی وجہ یہ کہ مجھے اس زاہد پر خطرہ ہے کہ اس کی شہوت کہیں ترک کی طرف نہ اُلٹ جائے کہ پھر یہ نہ کھانے ہی کی خواہش کرنے لگ جائے اور اس میں بھی نفس کا ایک لطیف مکر اور دقیق ریاکاری ہے اور اگر مخلوق کی ریاکاری سے بچ بھی گیا تو اس قسم کے کام کی آفت پھر بھی ہوتی ہے اور باطنی طور پر اس پر نازہونے لگتا ہے یہ ایک غلطی بھی ہے اورخطرہ بھی، کوئی جاہل کبھی کہنے لگتا ہے کہ تم زہد اور خیر سے روکتے ہو حالانکہ ایسا نہیں، حدیث شریف میں ہے :ہر وہ عمل جو ہمارے طریقے پر نہیں وہ مردود ہے اور جریجؒ کی عبادت سے بھی دھوکا نہ کھانا چاہئے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor