Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 672

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 672)

کہ بہت سے صوفی کہلانے والوں نے ایسے راستے اختیار کئے جن پر آنحضرتﷺ چلے اور نہ آپﷺ کے صحابہ، مثلاً حد سے زائد عاجزی کا اظہار اور اپنی زندگی میں بے حد سادگی ظاہرکرنا اور کئی ایک باتیں جنہیں عوام اچھے سمجھتے ہیں اور کئی لوگوں کا تو وہ کسب بن گیا ہے جس سے وہ خوب منافع کماتے ہیں، دست بوسی،عزت و تو قیر میں مبالغہ،بزرگانہ تکلفات کا لحاظ وغیرہ اور اکثر ایسے بھی ہیں جن کی تنہائی کی حالت مجلس کی حالت سے مختلف ہوتی ہے۔ ابن سیرین رحمہ اللہ لوگوں میں بیٹھ کر ہنستے اورقہقہہ تک لگالیتے تھے مگر رات کی تنہائیوں میں یوں ہوتے جیسے انہوں نے پوری بستی کو قتل کردیا ہے، لہٰذا ہم اللہ تعالیٰ سے علم نافع کا سوال کرتے ہیں کہ اصل یہی ہے یہی حاصل ہو تو معبود عزوجل کی معرفت حاصل ہوتی ہے اور یہی شریعت کے تقاضہ اور پسند کے مطابق عبادت و طاعت کی رہنمائی کرتا ہے اور اپنے عالم کو اخلاص کے طریق پر چلاتا ہے ۔گویا علم اصل الاصول ہے اور سب سے بڑھ کر نافع علم رسول اللہﷺ کی سیرت اور صحابہ کی طریق پر نظر رکھنا… یہی لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت عطاء فرمائی ہے آپ بھی انہی کی ہدایت پر چلتے ہیں۔

 نفس سے جہاد اور اس کے ساتھ حسنِ معاملہ

میں نے نفس کے جہاد پر نظر کی تو اسے سب سے بڑا جہادپایا اور میں نے بہت سے علماء و صوفیا حضرات کو دیکھا کہ وہ اس کے معنی سے ناواقف ہیں کیونکہ ان میں کچھ وہ ہیں جو نفس کو اس کی ضروریات اور لذائد کا کچھ بھی حصہ نہیں دیتے اور یہ دو طرح سے غلط ہے:

۱)ایک یہ کہ بہت سے لوگ نفس سے اس کی مرغوب چیز کو روک کر اس سے بھی بڑی اس کو عطاء کردیتے ہیں مثلا ًایک  مباح چیز سے نفس کو روک دیا اور اس روکنے کی شہر ت ہوگئی تو نفس اس پر راضی ہوجاتا ہے کہ اسے اس مباح سے بہتر بد ل مدح و توصیف کی صورت میں مل گیا اور اس سے بھی دقیق بات یہ ہے کہ مباح سے نفس کو روکنے والا اپنے آپ کو ان لوگوں سے افضل سمجھنے لگتا ہے جو اس مباح سے نفس کو نہیں روکتے او ر یہ ایسی دقیق مخفی باتیں ہیں جنہیں عقل و فہم کی کدال ہی کھود کرید کر دکھا سکتی ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor