Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 673

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 673)

۲)دوسری بات یہ ہے کہ ہمیں نفس کی حفاظت کا حکم دیا گیا ہے اور اس کے اسباب حفظ میں سے یہ بھی ہے کہ اس میں ایسی چیزوں کی طرف میلان پایا جاتا ہے جو اس کو قائم رکھتی ہیں تو ایسی چیزیں اسے دینا ضروری ہوگا جو اسے قائم رکھتی ہیں اور انہیں اکثر بلکہ سب ایسی ہی ہوتی ہیں جو اس کی مرغوبات اور پسندیدہ ہیں اور اس حفاظت میں ہماری حیثیت ایک ذمہ دار شخص کی سی ہے کیونکہ یہ ہماری ملکیت نہیں بلکہ ہمارے پاس امانت ہے، لہٰذا اس کو حقوق سے بالکل محروم رکھنا خطرناک بات ہے۔ ویسے بھی بہت سی شدت اور سختیوں کا انجام ڈھیلا ظاہر ہوتا ہے اور بہت سے اپنے اوپر مجاہدوں کی تنگیاں کرنے والے بالآخر بھاگ نکلتے ہیں اور پھر تلافی بھی ممکن نہیں رہتی اور نفس کا جہاد ایک سمجھدار مریض کے جہاد کی طرح ہے وہ نفس کو اس کی ناپسند چیز کے استعمال پر تیار کرلیتا ہے جس میں سے اسے شفا اور عافیت کی امید ہوتی ہے اور کڑوی چیز میں ہلکا سا میٹھا ڈال دیتا ہے اور وہ غذا کی وہی مقدار لیتا ہے جو طبیب نے بتائی ہے اور اس کی خواہش اسے اپنی پسند کی موافقت پر تیار نہیں کر پاتی کہ وہ ایسا کھائے جو مزید تقاضا پیدا کرے یا ایسا لقمہ لے لے جو ایسے بہت سے لقموں سے محروم ہی کر دے۔ ایسے ہی عقلمند مومن نفس کی لگام کو ہاتھ سے نہیں چھوڑتا اور نہ ہی اس کی رسی کو مہمل چھوڑتا ہے بلکہ کبھی اس کو ڈھیل دے دیتا ہے حالانکہ رسی اس کے ہاتھ ہی میں ہوتی ہے اور جب تک وہ راہ پر چلتا رہے اس کی رسی کھینچ کر تنگ نہیں کرتا اور جب کبھی راہ سے ہٹتا ہو ا دیکھتا ہے تو نرمی سے ادھر لاتا ہے اگر مان لے اور لوٹ آئے تو بہتر ورنہ پھر سختی کرتا ہے اور اسے حد سے باہر نہیں جانے دیتا جیسے کہ عورت کی عقل بنیادی طور پر ضعیف و قلیل ہے تو اس کے ساتھ وعظ و نصیحت کے ذریعہ مدارات کی جاتی ہے جب وہ ذرا نافرمانی دکھاتی ہے اور یوں درست نہ ہو تو علیحدگی (بستر وغیرہ میں) کے ذریعہ اور اس طرح بھی سیدھی نہ ہو تو ہلکی سی ضرب کے ذریعہ…اور تادیب نفس کے کوڑوں میں عزم کے کوڑے سے بڑھ کر کچھ نہیں اور یہ عملی مجاہدہ ہے اور ایک وعظ و تنبیہ کے راستہ کا مجاہدہ ہے کہ جب کوئی دیکھتا ہے کہ نفس برے اخلاق کی طرف جھکا جا رہا ہے تو تواسے اس کے خالق کی عظمت سمجھا پھر اگر دیکھے کہ تکبر کرتا ہے تو اسے خطاب کر کے کہے کہ تو ایک ذلیل پانی کا قطرہہے پانی کا ایک گھونٹ گلے میں پھنس کر تجھے ختم کر سکتا ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor