Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 674

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 674)

ایک کھٹمل تجھے بے چین کر سکتا ہے اور اگر اس کی کمی کوتاہی دیکھے تو اسے موٹی کے وہ اللہ کے وہ حقوق یاد دلائے جو غلاموں پر ہوتے ہیں اور عمل میں سستی کرے تو اجر جزیل کے وعدے یا ددلائے، اگر خواہشات کی طرف مائل ہو تو اس پر آنے والے عظیم عذاب سے ڈرائے اور پھر دنیا ہی میں آنے والی ظاہری عقوبت و سزا بھی سنائے، جیسے ارشاد باری تعالیٰ ہے:’’ فرمادیجئے بھلا بتائو اگر اللہ تعالیٰ تمہارے کان اور آنکھیں ماردے‘‘ اور معنوی اور باطنی سزا بھی بتائے جیسے فرمایا :’’میں اپنی آیات سے ہٹا رکھوں گا ان لوگوں کو جو زمین میں ناحق بڑے بنتے ہیں‘‘

دعاء کی قبولیت میں تاخیر کیوں ہوتی ہے

 میں نے عجیب امتحانات دیکھے ہیں…مومن دعاء مانگتا ہے قبول نہیں ہوتی، وہ پھر دعاء کرتا ہے اور ایک طویل مدت تک کرتا ہے مگر قبولیت کاکچھ اثر اسے دکھائی نہیں دیتا، ایسے میں جان لینا چاہئے کہ یہ بھی ایک امتحان ہی ہے جس میں صبر کی ضرورت ہے اور قبولیت کی تاخیرپر نفس میں جو وساوس پیدا ہوتے ہیں وہ مرض ہے جس کے علاج کی ضرورت ہے۔ مجھے خود ایسے عوارض پیش آچکے ہیں چنانچہ مجھے ایک پریشانی آئی میں نے دعاء مانگی اور خوب مانگی مگر قبولیت دکھائی نہ دی اب ابلیس نے اپنے مکر کے میدانوں میں چکر لگانے شروع کئے۔کبھی کہتا ہے: اس کا کرم وسیع ہے بخل نام کو نہیں تو پھر یہ تاخیر کیوں ہے؟میں نے کہا: چل ملعون دفع ہو مجھے نہ تقاضے کی حاجت اور نہ ہی تیری وکالت کی ضرورت اور اپنے نفس سے کہا کہ ہر گز ایسے وساوس کو پاس نہ آنے دینا اگر قبولیت کی تاخیر میں اس کے سوا کوئی وجہ نہ ہو کہ دشمن کے مقابلہ میں تیرا امتحان ہو رہا ہے تو یہ حکمت بھی کافی ہے۔ نفس نے کہا :تو پھر ایسے موقعہ پر مجھے کوئی تسلی کا مضمون ہی سنائیے میں نے کہا کہ یہ بات دلائل سے ثابت ہے کہ اللہ تعالیٰ مالک ہیں اور مالک کو نہ دینے اور عطا ء کرنے ( ہر قسم کے تصر ف) کا پورا پورا اختیار ہے،لہٰذا اس پر اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor