Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 678

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 678)

خوف خدا کہا ں ہے؟قلب و جگر کا سوز کدھر ہے؟ورع و تقویٰ کہاں ہے؟ کیا تونے بزرگ صوفیاء کے احوال میں عبادات اور مجاہدات کا تذکرہ نہیں سنا؟کیا رسول اللہﷺ دو عالم کے سردار نہ تھے پھر ان کا قیام اور عبادت نہیں دیکھی حتی کہ آپﷺ کے مبارک قدموں پر ورم آجاتا تھا۔کیا ابوبکر رضی اللہ عنہ بکثرت روتے نہ تھے بلکہ ہچکی بندھ جاتی اوربہت ہی غمزدہ رہنے والے تھے، کیا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے رخسار پر آنسوئوں کی وجہ سے دولکیریں نہیں بن گئی تھیں؟کیا عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک رکعت میں قرآن پاک کا ختم نہ کرتے تھے؟کیا علی رضی اللہ عنہ رات بھر محراب میں نہیں روتے تھے کہ داڑھی مبارک آنسوئوں سے تر ہوجاتی تھی اور فرمایا کرتے:اے دنیا کسی اور کو دھوکہ دے۔ کیا حسن بصریؒ عمر بھر قلق و اضطراب میں نہیں رہے۔ کیا سعیدبن المسیبؒ مسجد کے ہو کر نہیںرہ گئے تھے کہ چالیس برس تک ایک نماز باجماعت بھی فوت نہ ہوئی،کیا اسود بن یزیدؒنے اتنے روزے نہیں رکھے کہ ان کے بدن کا رنگ سبز اورزرد ہونے لگ گیا تھا،کیاربیع بن خیثمؒ کی بیٹی انہیں نہیں کہا کرتی تھی کہ کیا بات ہے میںدیکھتی ہوں کہ لوگ رات کو سولیتے ہیں مگر آپ نہیں سوتے توآپ نے جواباً فرمایا کہ تیرے باپ کو رات کے عذاب کا ڈرلگ رہا ہے، کیاابو مسلم الخولانیؒ مسجد میں اپنے نفس کی تنبیہ کے لئے کوڑانہیں لٹکارکھتے تھے جبکہ وہ سست ہوجاتا تھا، کیا یزید الرقاشیؒ نے چالیس برس تک روزہ نہیں رکھا اور کہا کرتے تھے: ہائے افسوس! عبادت گذار لوگ مجھ سے آگے بڑھ گئے اورمیں پیچھے رہ گیا، کیا منصور بن المعتمرؒ نے چالیس برس روزہ نہیں رکھا۔ کیاسفیان ثوریؒ خوف کی وجہ سے خون کے آنسوئوں سے نہیں روتے تھے، کیا ابراہیم بن ادہمؒ کو خوف کی وجہ سے پیشاب کے بجائے خون نہ آتا تھا اور کیا تجھے معلوم نہیں کہ ائمہ اربعہ یعنی امام ابو حنیفہ، مالک ،شافعی اور احمد رحمہم اللہ تعالیٰ کا زہد وطاعت میں کیا حال تھا؟ عمل کوچھوڑ کر صورۃً علم کی طرف مائل ہونے سے بہت ہی بچو کہ یہ بے حد سست اوراپاہج لوگوں کا حال ہے اور اپنے لئے اپنے پاس سے کچھ مہلت نکال لو، جبکہ آنے والی زندگی لوٹتی نہیں ہے اور اچانک واقع ہونے والی( موت) سے ڈرو ، جوگنہگار کو چھوڑے گی نہیں اور پیش قدمی کو مراجعت میں بدل دیتی ہے اور اپنے لئے ایسے ساتھی تیار کر جو محشر میں تجھے اپنے ساتھ ملا لیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor