Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 680

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 680)

فرشتوں اور انسان کے مابین فضیلت  کا مسئلہ

مجھے ایسے لوگوں پر ہمیشہ تعجب رہا ہے جوانبیاء علیہم السلام اور اولیاء کرام پر بھی فرشتوں کی فضیلت مانتے ہیں، اگر یہ فضیلت شکل و صورت کے لحاظ سے ہے تو آدمی کی صورت پروں والی مخلوق سے اعلیٰ ہے اور اگر صورت کا اس لئے لحاظ رکھا جائے کہ اس کے ساتھ طرح طرح کے میل کچل پیوست ہوتے ہیں تو آدمی صرف صورت کا نام نہیں یہ تو صرف ڈھانچہ ہے اور پھر اس میں بھی بعض ایسی باتوں کو اچھا کہا گیا جو عام عادت میں قبیح سمجھی جاتی ہیں مثلاً روزہ دار کے منہ کی بو، شہداء کا خون ،حالت صلوٰۃ میں نیند وغیرہ پس صورت ایک مسکن ہے اور حکم حقیقت اور معنیٰ پر ہوتا ہے۔

 بعض لوگ یہ کیوں کہنے لگے کہ اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کو انسان پر فضیلت دی ہے اور اگر یہ فضیلت ذاتی جو ہر کی وجہ سے ہے تو ہماری ارواح کی جو ہریت بھی اسی جنس سے ہے اور ہم پر جسم کے لباس کابوجھ لاد دیا گیا ہے۔

 بخدا اگر سوار کو اونٹ کی حاجت نہ ہوتی کہ اس کی ضروریات کی وجہ سے اسے رکنا پڑتا ہے اور چلنے میں بھی اس کی رعایت کرنی پڑتی ہے تو ارض منیٰ میں عشرہ سے قبل ہی پہنچ جاتے۔

عجیب بات ہے کہ ملائکہ کی فضیلت ان کی کثرت عبادت کی وجہ سے ہے اس میں کون سی عجیب بات ہے، یہ تو ان کی طبیعت ہے۔ کیا بھلا پانی کے بہنے پر کبھی تعجب ہوا یا اس کی پستی کی طرف تیز چلنے میں؟بلکہ تعجب چٹانوں کی وجہ سے ہوتا ہے جہاں راستہ مشکل ہوتا ہے اور گھاٹیاں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ ان کی طرف سے تو مخالفت کا تصور بھی کیا جاسکتا ہے اور اُلوہیت کے دعویٰ کا بھی کیونکہ انہیں پہاڑوں کو توڑنے کی، زمین کو پھاڑ نے کی طاقت ملی ہوئی ہے ۔اسی لئے ان کو وعید بھی سنائی گئی( جو کوئی ان میں سے کہے کہ اللہ ہوں اس کے سوا تو اس کو ہم جہنم کی سزادیں گے) مگر وہ چونکہ اللہ تعالیٰ کے عذاب کو جانتے ہیں اس لئے ڈرتے رہتے ہیں۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor