Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 681

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 681)

باقی ہم لوگوں کا حقیقت کی معرفت سے دور رہنا اورمنع کرنے والی ذات پریقین کا ضعف اور غفلت کے ساتھ ساتھ خواہشات کا غلبہ یہ سب چیزیں ایسے جہاد کی محتاج ہیں جو ان کے جہاد سے بہت بڑا ہے، بخدا اگر مقربین ملائکہ میں سے کسی ایک کو وہ آزمائش آئے جوہمیں پیش آتے ہیں تو وہ ثابت قدم نہ رہ سکیں۔ہمارا ایک شخص صبح اُٹھتا ہے اور شریعت کا حکم اسے پکاررہا ہوتاہے، اپنے اہل وعیال کے لئے کسب کرو اور کسب میں احتیاط رکھواوربچ کے چلو،جبکہ اس پر ایسی چیزوں کا غلبہ بھی ہے جو اس کے اختیار میں نہیں ہے، جیسے اہل و عیال کی محبت، بچوں کے ساتھ دلی لگائو اور بدن کا اپنی ضروریات کا محتاج ہونا وغیرہ۔ پھر کبھی اپنے خلیل علیہ السلام کو حکم ہوتا ہے اپنے ہاتھ سے بیٹے کو ذبح کر و، اپنے ہاتھ سے دل کے ثمر کو کاٹو اور یہ کہ منجنیق پر جلوتا کہ آپ کو آگ میں پھینکا جائے اور ایک غضبناک شخص کو غصہ پی جانے کا حکم ہوتا ہے، آنکھ والے کو نگاہ پست کرنے کا حکم ہوتا ہے، ایک فصیح البیان شخص کو چپ ہونے کا حکم ملتا ہے، نیند کے مزے لوٹنے والے کو جاگنے اور بیدار ہونے کا امر ہوتا ہے، محبوب کے مر جانے پر صبرکاارشاد ہوتا ہے،بدنی مصیبت میں مبتلا ہے اورشکر کا حکم ہو رہا ہے ،جہاد کے کٹھن اور سنگین مراحل میں گھرے ہوئے کو بتایا جارہا ہے کہ ادھر ادھر بھاگنا جائز نہیں، پھر یہ بھی دیکھو کہ موت کس قدرشدید تلخیوں کے ساتھ آتی ہے، رگ رگ سے روح نکالی جاتی ہے اور حکم ہے کہ وقت آگیا ہے تحمل کرواوریقین ہے کہ قبر میں ریزہ ریزہ ہوجائے گامگر رنجیدہ مت ہو کہ تقدیر کالکھا یہی ہے کہ بیماری آگئی ہے تو مخلوق کے پاس شکوہ شکایت نہیں ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor