Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 685

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 685)

کیونکہ ایک عارف شخص کے پاس صرف صورت و ظاہر پر قناعت کرنے والے لوگوںسے میل جول کی فرصت کب ہوتی ہے، چنانچہ ایک زاہد چوپائیوں کے چروا ہے کی طرح ہے اورعالم بچوں کے مربی کی مانند ہے اورعارف شخص حکمت کی تعلیم و تلقین کرنے والے کی طرح ہے اور بادشاہ کے محافظ اور خدمت گاراگرنہ ہوں تو اس کی زندگی مشکل میں پڑجاتی ہے ایسے ہی ایک عارف کی تکمیل حیات میں یہ بات داخل ہے کہ وہ ایسے لوگوں سے اشتغال و اختلاط ان کے حسب درجات رکھے۔

اور ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو وہاں تک نہیں پہنچے تو ایسے لوگوں کا وجود کلام میں لازائدہ کی طرح ہوتا ہے جو زائد  توہوتا ہے مگر تاکیدکافائدہ بھی دیتا ہے اب جو شخص میر ے اشارات میں غورکرے گااس کے لئے میر ے لفظی اشارے طویل شرح کی بجائے کافی ہوسکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ

میں غور کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرا رزق پہنچانے میں کیا کچھ تدابیر کرتے ہیں، مثلاً بادل اڑے پھرتے ہیں،بارش آہستہ سے نرمی کے ساتھ برستی ہے، بیج زمین میں دفن ہوتا ہے جیسے مردہ کو گاڑتے ہیں، پھر وہ گداز اور متعفن ہو کر صورحیات میں پھونک لگنے کا انتظار کرتا ہے اور وہ پھونک لگتی ہے تونکلتااور سرسبزہو کر لہلہانے لگتا ہے اور پانی نہ ملے تو دست طلب دراز کرتا ہے، عاجزی سے سرجھکا لیتا ہے اور تغیر کالباس پہن لیتا ہے گویا جس شمسی حرارت کی مجھے حاجت ہے وہ بھی اس کا محتاج ہے، پانی کی نمی اور ٹھنڈک اور باد نسیم کے جھولے اور زمین کی نشوونما اسے یہ سب کچھ چاہئے۔ سبحان اللہ!میری نشوونما اور غذائی اشیاء کے ان بدلتے ہوئے حالات میں مجھے دکھایا جارہا ہے کہ تیری اصل اور حقیقی تربیت یوں ہوتی ہے، تو اے نفس! جو اس کی بعض حکمتوں پر مطلع ہو سکا ہے تیرے لئے اس کے غیر کی طرف متوجہ ہونا خدا کی قسم بے حد قبیح ہے اور پھر اس پر تعجب بھی ہے کہ اپنے جیسے محتاج کو تو کیسے قبول کرنے لگا ہے، جو زبان حال سے پکار رہا ہے کہ جناب میرا حال بھی ویسا ہی ہے جیسا آپ کا، لہٰذا تجھے اپنے اصل اول کی طرح رجوع کرناچاہئے اور جو مانگو مالک اسباب سے مانگو، تجھے مبارک ہے اگر تو اسے پہچان گیا کہ یہی پہچان و معرفت دنیااورآخرت کی بادشاہی ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor