Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 686

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 686)

خواہشات کے دروازے یاراستے

جوانی کے آغاز ہی سے دل میں طریق زہد اختیار کرنے کا خیال پیدا ہونے لگا، نفل نماز اور روزہ کا تسلسل اور خلوت وتنہائی محبوب ہوگئی ،دل میں پاکیزگی اور شوق محسوس ہونے لگا۔ میری بصیرت کی نگاہ خوب تیز تھی اور اسے ہر اس لمحہ پر افسوس ہوتا تھا جو غیر طاعت میں گذرجاتا، طاعت کو غنیمت شمار کرنے میں بہت جلد بازی تھی، مناجات خداوندی سے ایک گونہ انس اور لذت پیدا ہوچکی تھی یہاں تک کہ بعض حکام کو میرا کلام پسند آنے لگا، مجھے اپنی طرف متوجہ کیا، طبیعت اس طرف مائل ہوگئی مگر وہ لذت و چاشنی ختم۔ پھر مجھے کسی اور نے بلانا چاہا مگر میں شبہات سے پرہیز کے پیش نظران کی ملاقات اوردعوتوں سے بچنے ہی میںلگ گیا اور حالت کچھ مناسب سی تھی پھر تاویل کی طرف میلان ہوا اور میں نے مباحات میں وسعت اختیار کرلی مگر جونور اور قلبی سکون حاصل تھا وہ جاتا رہا اور باہمی میل ملاپ سے دل میں ظلمت پیدا ہوتی رہی، یہاں تک کہ نوارنیت کا احساس تک ختم ہوگیا۔ اس متاع کے لٹ جانے پر میرا قلق و اضطراب اہل مجلس کے لئے باعث عبرت ہوتا تھا اور وہ تو بہ تائب ہوکر اپنی اصلاح کرلیتے اور میں اسی لٹے پٹے حال میں اُٹھ کر چل دیتا تھا اور میری چیخ و پکار بیماروں سے کہیں بڑھ چکی تھی اور میں اپنے علاج میں عاجز آگیا تھا پھر میں نے صلحاء حضرات کی قبور کا رخ کیا اور اپنی اصلاح کے لئے سہارا ڈھونڈا تو میرے مولا کی کرم فرمائی نے جو مجھ پر ہوئی مجھے گوشہ تنہائی کی طرف کھینچا حالانکہ تنہائی مجھے پسند نہ تھی اور بے گانہ ہوجانے کے بعد میرا دل پھر مجھ پر مہربان ہوا اور اپنی پسندکی باتوں میں مجھے اب عیب دکھائی دینے لگے، میں نے اپنی غفلت کے مرض میں افاقہ محسوس کیا اور اب میں اپنی تنہائی کی مناجاتوں میں کہاکرتا:میرے آقا میں تیرا شکر کیسے ادا کر سکتا ہوں اور کس زبان سے میں تیری حمد و ثناء کہوں کہ میری غفلتوں پر تونے مواخذہ نہیں فرمایابلکہ میر ی نیند سے مجھے بیدار فرمایا اورطبیعت کے نہ چاہنے کے باوجود میں نے اپنا حال درست کرنے کی کوشش کرلی۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor