Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 687

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 687)

میری کیفیات کے سلب پربھی مجھے کس قدر نفع حاصل ہواہے جبکہ اس کے انجام میں تیری پناہ مل گئی اور میر اذخیرہ کتناو افر ہے جس کے نتیجے میں تیری طرف خلوت کا دھیان پیدا ہوا اور میری غنا کا کیا کہنا جبکہ تو نے مجھے اپنا فقیر بنالیا ہے اور میری انس و محبت کا کیا پو چھنا جبکہ تونے اپنی مخلوق سے مجھے وحشت نصیب کردی ہے۔

 ہائے افسوس اس وقت پر جو تیری بندگی کے بغیر ضائع ہوگیا اور ہائے ندامت و حسرت اس زمانے پر جو تیری اطاعت کے بغیر غارت ہو ا،جب فجر کے وقت میں بیدار ہوتا تھا تورات بھر کی طویل نیند سے مجھے ذرا دکھ نہ ہوتا تھا اور دن ختم ہونے کو آتا تو اس دن کے ضائع ہونے کا مجھے کچھ احساس نہ ہو تا تھا اور مجھے یہ تک معلوم نہ تھا کہ میری یہ بے حسی مرض کے شدت پکڑنے کی وجہ سے ہے اور اب تو( سبحان اللہ) عافیت کی بادنسیم چلنے لگی ہے، تکلیف کا احساس ہونے لگا ہے جو کہ صحت کی علامت ہے۔ بس اے عظیم انعامات والے! میرے لئے عافیت کو مکمل فرما۔ آہ ہے اس مدہوش پر جسے اپنی بدحالی کا علم بھی ہوش آنے پر ہی ہو، جس کا دامن اتنا پھٹ چکا ہے کہ اب اصلاح مشکل ہو رہی ہے اور ہائے افسوس اس متاع پر جولٹ گئی اور اس کشتی بان پر جو مدتوں تندو تیز شمالی موجوں میں مشقتوں کے ساتھ آگے بڑھتا رہا پھر اس پر نیند غالب آگئی اور وہ اپنے پہلے مقام پر پہنچ گیا۔باہمی اختلاط سے میری تحذیرات کے پڑھنے والے لوگو! میں نے عملی طور پر اپنے نفس سے خیانت کی ہے مگر میں اپنے بھائیوں کوزبانی اس کی نصیحت ضرورکروں گا کہ بچ کے رہیے میرے بھائی، ان رخصتوں کے استعمال سے جن میں فساد کا خطرہ ہے۔ کیونکہ شیطان پہلے پہل مباح کومزین کرکے دکھاتا ہے اور پھر گناہ کی طرف کھینچ لاتا ہے، لہٰذا حال کوسمجھو اور انجام پر خوب نظر رکھو اور کبھی وہ تمہیں انجام بہترین دکھا ئے گا …

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor