Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 688

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 688)

مگر اس کا راستہ فاسد ہوتا ہے لہٰذا ایسے موقعہ پر اپنے ابا ( آدم علیہ السلام) کے واقعہ سے عبرت پکڑو جسے اس نے کہا تھا( کیا تجھے سدازندہ رہنے کا درخت بتائوں اور بادشاہی جو پرانی نہ ہو)کہ یہاں پر آدم علیہ السلام نے صرف انجام کو دیکھا یعنی ابدیت کو اور طریقہ کی غلطی پر نظر نہ گئی اور شیطان کے آلات میں سے شکار کرنے کا یہ عجیب ترین آلہ ہے جس سے وہ علماء کوشکار کرتا ہے کہ وہ اچھے انجام کودیکھتے رہتے ہیں اور نقد اور فوری مفاسد کے ضرر میں پھنس جاتے ہیں مثلاً وہ کبھی کسی عالم کو یوں کہتا ہے کہ اس ظالم کے پاس پہنچو اور مظلوم کی سفارش کرو تو یہ جلدی میں کسی برائی میں مبتلا ہوجاتا ہے اور اس کا اپنا دین ہل جاتا ہے اور بسااوقات وہ کسی ایسے جال میں پھنس جاتا ہے کہ اس ظالم سے بھی بڑا ظالم بن جاتا ہے بس جس شخص کواپنے پر اعتماد نہ ہو اسے اس کے جالوں سے بچ کررہنا چاہئے کہ وہ بہت دقیق ہوتے ہیں۔

 ایک کمزور آدمی کے لئے علیحدگی اور تنہائی سلامتی کا بہترین ذریعہ ہے خصوصاً ایسے دور میں جبکہ نیکی اور بھلائی مر رہی ہے اور برائی دندناتی پھرتی ہے اور اہل حکومت کی نگاہ میں اہل علم کا مقام گرچکا ہے، جو عالم ان کے ساتھ ہوتا ہے وہ ناجائز امور میں بھی ان کاشریک کار ہو جاتا ہے خودان کوبرائی کے گڑھے سے کھینچ لانے پر قادر نہیں ہوتا پھر غور سے دیکھنے والا جان لیتا ہے کہ جو عالم سرکاری عہدوں پر کام کرتے ہیں وہ علمی نفع سے محروم اور حکومت کے سپاہی بن کے رہ جاتے ہیں، بس گوشہ تنہائی کے سوا کہیں عافیت نہیں ہے اور میل جول رکھنے کی ہر تاویل فاسد سے اعراض میں ہی سلامتی ہے اور اپنی ذات تک نفع کو محدود رکھنا اس سے بہتر ہے کہ دوسروں کونفع پہنچائیں اور خود نقصان اٹھانے لگیں۔

لہٰذا بچئے اور خوب بچئے دھوکے کی تاویلات سے، فتاویٰ کے مفاسد سے اور گوشہ ٔ تنہائی پر جس قدر ہو سکے صبر کیجئے کہ تو جب اپنے مولا کے ساتھ تنہائی اختیار کرے گا وہ تجھ پر اپنی معرفت کا دروازہ کھول دے گا، جب ہر مشکل آسان اور ہر تلخی لذیذ لگے گی اور تنگی میں سہولت اور ہر مطلوب کا حصول ہوگا اللہ پاک ہی اپنے فضل سے توفیق بخشنے والے ہیں ۔ ولا حول ولاقوۃ الابہ

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor