Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 612

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 612)

اس کے بعد جب وہ اپنے مشاغل کی طرف لوٹتا ہے تو وہ اسے پوری قوت کے ساتھ اپنی طرف کھینچتے ہیں تو ان کھینچنے والے مشاغل کے ہوتے ہوئے کیسے ممکن ہے کہ انسان پہلے حال پر قائم رہے اور یہ حالت یوں تو سب لوگوں کو پیش آتی ہے مگر توجہ پکڑنے والے لوگ اثرات کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، کچھ ایسے ہوتے ہیں کہ کسی تردد اور شک کے بغیر عزم کرلیتے ہیں اور پھر اِدھر اُدھر دھیان کئے بغیر چل دیتے ہیں،طبیعت کی سواری کبھی رکنے بھی لگے تو اسے ہانکتے ہیں جیساکہ حضرت حنظلہ رضی اللہ عنہ نے اپنا تغیر دیکھا تو نافق حنظلۃ کہنا شروع کردیا تھا کہ حنظلہ تویوں لگتا ہے جیسے منافق ہوگیا ہو۔ کچھ وہ ہیں جنہیں طبیعت کبھی غفلت کی طرف مائل کرلیتی ہے اور جو وعظ انہوں نے سننا ہوتا ہے وہ کبھی عمل کی طرف لے آتا ہے، یہ اس سنبل کی طرح ہوتے ہیں جسے ہوائیں ادھر ادھر جھکاتی رہتی ہیں اورکچھ وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں وعظ کا اثراسی قدر ہو اجتنی دیر سنتے رہے جیسے پانی ہموار پتھر پر بہادیں( کہ جب تک پتھر پر پانی بہتا رہے، نمی ہوتی ہے بعد میں پھر خشک)

دنیا سے جوڑ اور ربط

طبیعت میں دنیا کی طرف کشش کئی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ سب اس کے اندر سے پیدا ہوتی ہیں اور آخرت کا ذکر طبیعت سے باہر کی چیز ہے اور نظر سے اوجھل بھی ہے۔ بہت دفعہ بے علم آدمی یہ خیال کرنے لگتا ہے کہ آخرت کے جاذب اور اس کی طرف لگانے والے اسباب زیادہ قوی ہیں اس لئے کہ اس نے وہ وعید سن لی جو قرآن میں ہے حالانکہ معاملہ یہ نہیں ہے کیونکہ دنیا کی طرف طبیعت کے میلان کی مثال اس جاری پانی کی ہے جو نیچے کو بہنے کا تقاضارکھتا ہے، اسے اوپراٹھانے اور چڑھانے کے لئے تکلف کی ضرورت ہوتی ہے، اسی لئے دلائل شرعیہ ترغیب و ترہیب کے ذریعے عقل کے لشکر کی مدد کرتے رہتے ہیں۔ باقی رہی طبیعت تو اس کے اپنے اسباب کشش بہت ہیں جن کے غالب آنے پر تعجب نہیں بلکہ تعجب ان کے مغلوب ہو جانے پر ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor