Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 615

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 615)

لہٰذا ہوش کر اور ہر چمکتی بجلی پر نظر نہ لگا، کیونکہ بہت سی بجلیوں میں ہلاکت خیز کڑک ہوتی ہے اور اپنی نگاہ کو پست رکھ تو ایسی محبت سے بچ جائے گا جس میں عیب وذلت کا لباس پہننا پڑتا ہے۔ کیونکہ نوجوان کی آفت نفس کی موافقت میں ہے اور محبت کا آغاز نگاہ اٹھنے سے ہوتا ہے۔

اخلاص والے لوگ

سب سے بڑی سزا یہ ہے کہ سزایافتہ کو اس کا احساس نہ ہو اور اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ وہ سزا میں خوشی محسوس کرے جیسا کہ مال حرام پر خوش ہونا یا کسی گناہ پر قدرت پا کر خوش ہونا اور جو شخص اس درجہ تک پہنچ جائے اسے اطاعت کی توفیق نہیں ملتی اور میں نے بہت سے علماء اور نام نہاد زاہدوں کے حالات میں غور کیا ہے اور انہیں ایسی سزائوں میں دیکھا ہے جن کا انہیں احساس تک نہیں اور ان میں بڑی وہ ہیں جو عہدہ اور مرتبہ کے مطالبہ کے راستہ سے انہیں پہنچتی ہیں چنانچہ بعض عالم ایسے ہیں کہ ان کی غلطی بتائی جائے تو غضبناک ہوجاتے ہیں اور واعظ اپنے وعظ میں تکلف کے عادی ہیں اور نام نہاد صوفی منافق ہے یا ریاکار ایسے لوگوں کی پہلی سزا تو یہ ہے کہ وہ حق سے کٹ کر مخلوق کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور باطنی سزایہ ہے کہ مناجات اور عبادت کی لذت ان سے چھن جاتی ہے ہاں کچھ مومن مرد اور عورتیںایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے زمین انہیں کی برکت سے قائم رکھی ہوئی ہے، ان کی باطن اور ظاہر یکساں ہیں بلکہ باطن باہر سے بڑھ کر اجلے ہیں ان کے باطنی اخلاق ظاہری عادات جیسے بلکہ اس سے بھی زیادہ مزین ان کی ہمتیں اور عزائم ثریا تک بلند بلکہ اس سے بھی اعلیٰ اور بلند و بالا۔ اگر کبھی پہچان لئے جائیں تو بے پہچان بن جاتے ہیں کبھی امتیازی شان کا ظہور ہو جائے تو گم ہوجاتے ہیں لوگ اپنی غفلتوں میں مست ہیں اور یہ اپنی منزلیں طے کرتے جاتے ہیں زمین میں خطے ان سے محبت کرتے ہیں آسمانوں کے فرشتے ان پر خوشیاں مناتے ہیں، ہم اللہ تعالیٰ سے درخواست کرتے ہیں کہ اللہ پاک ان کی اتباع کی ہمیں توفیق عطا فرمائیں اور ان کے متبعین میں سے بنائیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor