Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 616

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 616)

بلند ہمت اور پست ہمتی

کمال بلندی ہمت کمال عقل کی علامات میں سے ہے اور پستی پر قناعت کرنے والا کمینہ ہوتا ہے ا ور میں نے لوگوں کے عیوب میں کوئی عیب ایسا نہیں دیکھاجو کمال ہر قادر آدمی کے ناقص رہنے کی مثل ہو یعنی حصول کمال کی طاقت کے باوجود نقص پر قائم رہنا سب سے بڑا عیب ہے۔

اسرار کی باتیں

وہ ذات پاک ہے جس کی محبت اپنے احباب کے لئے سبقت رکھتی ہے، پھر وہ ان کی مدح ایسے امور پر کرتے ہیں جو خود ہی ان کو عطا فرمائے اور اپنی ہی عطا کردہ چیزیں ان سے خریدفرمائیں اور ان اوصاف میں پیچھے رہنے والوں کو آگے بڑھایا تاکہ ان کے ایثار کا محل بنیں اور ان کے روزوں پربھی فخر کرتے ہیں ان کے منہ کی بو کو محبوب رکھتے ہیں واہ کیا عظیم پاکیزہ حالت ہے جسے نہ ہر طالب حاصل کرسکتا ہے اور نہ ہی ہر کوئی اس کی حقیقت کوبیان کر سکتا ہے۔

 تیاری کرنے والا کامیاب ہوا

ہر عقل مند کو اپنے سفر کے لئے تیاری پکڑنا لازم ہے، کیا معلوم کب اچانک اللہ تعالیٰ کا حکم آجائے اور کچھ پتہ نہیں کب بلالیا جائے اور میں بہت سے لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ اپنی جوانی میں مست ہیں اور ہمعصروں کا چلے جانا بھول چکے ہیں اور طویل امیدوں نے انہیں غافل کر رکھا ہے اور خشک عالم کبھی اپنے کو کہتاہے آج علم میں لگارہ کل عمل کرلینا، راحت و آرام کی محبت میں وہ اسی سستی میں مبتلا رہتا ہے اور توبہ کرکے تیاری کرنے میں تاخیر کرتا رہتا ہے، غیبت کرنے اور سننے سے کبھی وحشت محسوس نہیں کرتا اور مشتبہ کمائی سے بچنے کی کوشش نہیں کرتا اس امید پر کہ کل نیکی کروںگا، صفائی ہوجائے گی اور بھول گیا ہے کہ موت کبھی اچانک آدباتی ہے پس عقل وہ ہے جو ہر لمحہ کو اس کا حق واجب ادا کرتا ہے اگر موت اس پر اچانک بھی آتی ہے تویہ تیار ہوتا ہے اور اگر کچھ موقعہ پالے تو خیر میں اور اضافہ کرلیتا ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor