Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 618

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 618)

مخلصین کی علامات و عادات

 علماء کے طبقہ میں عموماً باہم حسد دیکھا ہے، غور کرنے سے اس کا سبب دنیا معلوم ہوا کیونکہ علماء آخرت باہم حسد نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں جیسا کہ ارشاد خداوندی ہے’’اور اپنے دلوں میں ذرہ بھی تنگی نہیں پاتے اس چیز سے جو مہاجرین کو دی جائے‘‘

نیز ارشاد ہے’’ اور ان لوگوں کے لئے جو ان کے بعد آئے کہتے ہوئے اے رب بخش ہم کو اور ہمارے بھائیوں کو جو ہم سے پہلے ایمان میں داخل ہوئے اور نہ رکھ ہمارے دلوں میں بغض ایمان والوں کا‘‘

حضرت ابو داؤدؓ ہمیشہ رات کو اپنے( مسلمان) بھائیوں کی جماعت کے لئے دعاء کیا کرتے تھے۔ حضرت امام احمد بن حنبلؒ حضرت امام شافعیؒ کے بیٹے سے فرمانے لگے : تیرے والد ان چھ حضرات میں سے ہیں جن کے لئے ہر رات سحر کے وقت دعاء کرتا ہوں۔

 دونوں گروہوں میں وجہ فرق یہ ہے کہ علمائے دنیا کے پیش نظر وجاہت و ریاست دنیوی ہوتی ہے ان کی خواہش ہوتی ہے کہ مجمع کی کثرت اور تعریف و ثنا ہوتی رہے اور علمائے آخرت خواہش رکھنے کے بجائے ان باتوں سے کوسوں دور بھاگتے ہیں وہ ان چیزوں سے بہت ڈرتے تھے اور ان میں مبتلا لوگوں کے لئے دعائیں کیا کرتے تھے۔ امام نخعیؒ ستون کے ساتھ ٹیک لگا کر نہ بیٹھتے تھے اور علقمہؒ فرمایا کرتے تھے مجھے کبھی پسند نہیں کہ لوگ میرے پیچھے پیچھے چل رہے ہوں اور کوئی کہہ رہا ہو کہ یہ علقمہ ہے اور بعض ایسے حضرات تھے کہ اگر پاس بیٹھنے والوں کی تعداد چار سے بڑھ جاتی تو اُٹھ کے چلے جاتے اور فتویٰ دینے سے گریز کرتے تھے۔ گمنامی کو پسند کرتے تھے ان لوگوں کی مثال ایسے سمندر کے مسافروں کی سی ہے جو ٹھاٹھیں ماررہا ہے ایسے میں ہر مسافر کو جب تک نجات کا یقین نہیں ہوجاتا ہر لمحہ ایک فکر اور غم دامن گیر رہتا ہے اور وہ لوگ ایک دوسرے کے لئے دعائیں کرتے اور باہم استفادہ کرتے تھے کیونکہ وہ سب ایک قافلہ کے شریک اور ایک دوسرے کے رفیق تھے، جو شب وروز منزلیں طے کرتے ہوئے جنت کے راستے پر گامزن تھے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor