Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 619

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 619)

خواہشات کا انجام

اچھے حالات چاہتا ہے اسے اچھے اعمال کی کوشش کرنی چاہئے، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ’’ اور یہ کہ اگر وہ لوگ سیدھے رہتے راہ پر تو ہم ان کو خوب سیراب کرتے‘‘اور آنحضرتﷺ اپنے رب تعالیٰ کی یہ بات نقل فرماتے ہیں : ’’ اگر میرے بندے میری اطاعت کرتے تو میں ان پر رات کو بارش برساتا اور دن کو مطلع صاف کر کے سورج نکالتا اور میں ان کو بجلی کی کڑک سننے کی کلفت سے بھی بچارکھتا ‘‘ نیز ارشاد فرمایا:’’ بھلائی کبھی فاسداور بوسیدہ نہیں ہوتی اور گناہ بھولتا نہیں ہے اور بدلادینے والا (خدا) کبھی سوتا نہیں ہے اور جیسا کروگے ویسا ہی بھرو گے‘‘ ابو سیلمان درانی فرماتے ہیں:جو عمل خالص کرتا ہے اسے خالص (بہترین) جزا دی جاتی ہے اور جو عمل گدلا(ناقص) اپنائے گا اسے جزا( بدلا) بھی ناقص ہی ملے گی۔ رات کو اچھے عمل کرنے والادن کو اس کی جزاپالیتا ہے اور دن میں اچھے عمل کرنے والا رات کو اس کا بدلہ پالیتا ہے یعنی خطا کے ڈر سے یاریا کے ڈر سے مگر یہ جب ہے کہ اور علماء حق موجود ہوں اور آج کل اپنے صحیح علم کی بنیاد پر فتویٰ دینا ضروری ہے تاکہ لوگ علماء سوء سے بچ سکیں۔

ایک بزرگ مجالس میں چکر کاٹتے اورفرمایا کرتے:جو دائمی عافیت وسلامتی چاہتا ہے اسے اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنا چاہئے۔ فضیل بن عیاض رحمہ اللہ فرمایا کرتے کہ جب بھی کبھی اللہ تعالیٰ کا حکم چھوٹتا ہے تو اس کا اثر اپنی باندی اور گھوڑی کی عادات و اطوار میں محسوس کرتا ہوں اور یہ بھی جان لو خدا تمہیں توفیق بخشیںکہ بے ہوش کرنے والی چوٹ کا احساس نہیں ہو ا کر تا۔ کمی بیشی کی پہچان وہ کرتا ہے جو اپنا محاسبہ کرتا رہتا ہے اور جب کبھی تو اپنے حال میں کوئی فساد یا نقص محسوس کرے تو کسی ایسی نعمت کو یاد کر جس کا شکر ادا نہ کیا ہو یا ایسی غلطی اور خطا جو کر بیٹھا ہو اور نعمتوں کے بھاگ جانے( چھن جانے) سے اور آفتوں کے اچانک آپڑنے سے ڈرتے رہو اور علم کی وسیع چادر دیکھ کر کبھی فریب نہ کھائو وہ کبھی فوراً لپٹ بھی جاتی ہے۔ اللہ پاک کا ارشاد ہے :’’ اللہ تعالیٰ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اپنی روش نہ بدلیں ‘‘ ابو علی روذباری رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ فریب نفس کی یہ بھی ایک صورت ہے کہ تو برائی کرتارہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے عنایات کا سلسلہ جاری رہے جس پر تو توبہ چھوڑ بیٹھے اور سمجھنے لگے کہ تیری غلطیوں اور کوتاہیوں پر یوں ہی عفو اور درگزر ہوتی رہے گی۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor