Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 620

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 620)

مان لے، سلامتی پالے گا

میں ایک دن احکام شرعیہ میں غور کرنے لگا تو میں نے دیکھا کہ دو طرح کے ہیں(۱) وہ آسان(۲) مشکل، آسان اور سہل تو ظاہری اعضاء کے عمل ہیں البتہ انہیں بھی ایک دوسرے کی نسبت سے مشکل دکھائی دیتا ہے مثلاً وضو اور نماز روزہ کی نسبت سے آسان ہیں اور بعض لوگوں کے ہاں روزہ زکوٰۃ کی بہ نسبت آسان معلوم ہوتا ہے اور مشکل احکام میں بھی درجات کا فرق ہے، بعض زیادہ مشکل ہیں بعض سے اور مشکل شمار ہونے والے احکام میں فکرو استدلال ہے جو معرفت خالق تک پہنچاتے ہیںپس یہ ایسے شخص کے لئے مشکل ہیں جس پر حسی امور کا غلبہ ہے اور عقل و فکر والوں کے ہاں آسان ہیں اور انہی امور مشکلہ میں خواہشات پر قابو پانا اور نفس پر غلبہ پانا بھی شمارہوتا ہے اور طبیعت کے ہاتھ کو اپنے زیر اثر اشیاء میں تصرفات سے روکنا بھی مشکلات ہی میں شمار ہوتا ہے مگر ایک صاحب عقل جب ان امور کے اجر وثواب اور حسن انجام میں نظر لگاتا ہے تو یہ سب باتیں اس کے لئے آسان ہوجاتی ہیں گو سردست مشکل لگیں اور ہماری نظر میں سب سے زیادہ مشکل اور عجیب ترین امر شرعی یہ ہے کہ عقل کے نزدیک خالق کا صاحب حکمت ہونا مسلم اور مدلل ہے پھر ہم دیکھتے ہیں کہ حق تعالیٰ ایک علم میں مصروف اور عبادت میں مشغول آدمی کو محتاج و فقیر بنادیتا ہے حتی کہ ناداری  اور فقر اس پر خوب مسلط ہوتا اور پنجے گاڑدیتا ہے جس پر وہ ایک جاہل کے سامنے روزی کی طلب میں ذلت اُٹھاتا ہے اورادھر ایک فاسق آدمی کو جو جاہل مطلق ہے تونگری اور دولت عطا فرماتا ہے اور دنیا اس پر پانی کی طرح برستی ہے ایسے ہی کبھی تودیکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اجسام کو پیدا فرماتا اور قوت دیتا ہے پھر کبھی ابتداء شباب ہی میں اور کبھی حد کمال تک پہنچا کر انہیں توڑ پھوڑ کر ریزہ ریزہ کردیتا ہے اور کبھی تو دیکھتا ہے کہ بچے مصائب و تکالیف میں اس درجہ مبتلا ہوتے ہیں کہ ہر ایک کو طبعی طور پر ان پر رحم آنے لگتا ہے اور ادھر یہ حکم بھی ہوتا ہے کہ خبردار جو اس کے ارحم الرحمین ہونے میں شک کیا پھر یہ بھی سننے میں آتا ہے ۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor