Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 621

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 621)

کہ موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کی طرف دعوت کے لئے بھیجا اور اسے اس اعتقاد کا پابند بھی کیا جارہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرعون پر گمراہی کا حکم لگادیا ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ آدم علیہ السلام کو شجرہ کا استعمال کرنا ہی تھا اور یہ بھی فرمایا گیا( کہ آدم نے اپنے رب کا حکم ٹالا پھر رہ سے پھٹکا) ان جیسے امور میں مخلوق حیران ہوئی جاتی ہے حتیٰ کہ لوگ کفر و تکذیب تک پہنچ جاتے ہیں۔

اور اگر وہ ان اشیاء کے راز کو تلاش کریں تو پتہ چل جائے گا کہ ان امور کو تسلیم کرنے کا عقل کو حکم دیا گیا ہے اور اسی پر پکا رہنے کا پابند کیا گیا ہے اور اس اصول کو سمجھ لینے کے بعد تسلیم و طاقت حاصل ہوگی اور سلامتی بھی، اللہ تعالیٰ سے ہماری دعاء ہے کہ وہ ہمارے لئے ان اسرار کو واضح فرمادیں جن کی وجہ سے گمراہ لوگ حیران ہوگئے، یقیناً وہ قریب ہیں اور سننے والے ہیں۔

وقت کی قدر وقیمت

انسان کو اپنے زمانے کی قیمت اور وقت کی قدر پہچاننی چاہئے اور کوئی لمحہ بھی کسی خیرو خوبی میں لگائے بغیر ضائع نہ کرنا چاہئے اور اس میں بھی بہتر سے بہتر قول یا عمل کو اہمیت دے اور مقدم رکھے اور امور خیر میں اپنی نیت مضبوط رکھے اور کسی ایسے عمل کی وجہ سے اس میں فتور نہ آنے دے جس کو کرنے سے بدن عاجزی محسوس کرے، جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ (مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے) سلف کی ایک جماعت تھی جو اپنے ایک ایک لمحہ کی حفاظت کرتی تھی عامر بن عبد قیس سے منقول ہے کہ (کسی شخص نے ان سے کہا کہ آئو ذرا باتیں کریں فرمانے لگے: ذرا سورج کو روک لو) ثابت البنانیؒ کا بیٹا کہتا ہے کہ (نزع کے عالم میں اپنے والد کو کلمہ کی تلقین کرنے لگا تو فرمایا: بیٹے! ذرا ٹھہر جا میں اپنے ایک وظیفہ میں مشغول ہوں) اور کچھ لوگ اسلاف میں سے کسی کے پاس ان کی موت کے وقت حاضر ہوئے وہ نماز میں تھے پوچھا گیا تو فرمایا کہ (اب میرا صحیفہ عمل لپیٹ دیا جائے گا) جب انسان کا یقین بن جاتا ہے کہ موت اسے عمل سے منقطع کردیتی ہے تو وہ کتنی ہی محنت کرلے تو وہ اپنی زندگی میں ایسے عمل کی کوشش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor