Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 622

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 622)

جس کا اجر موت کے بعد تک چلتا رہے ایسی اولاد چاہتا ہے جو اس کے بعد ذکر اللہ کرے اور اسے اجر ملے یا کوئی علمی کتاب لکھ جاتا ہے یا کوئی ایسا عمل خیر کر جاتا ہے جسے سن سن کر لوگ بھی اس کی نقل میں وہ عمل کرتے ہیں یہ ایسے شخص ہیں جنہیں کبھی موت نہیں۔ قومیں مرجاتی ہیں مگر یہ لوگ انسانوں میں زندہ رہتے ہیں۔

اختیارِ اسباب مطلوب ہے

میں نے شیطان کے سب سے بڑے مکر اور حیلوں میں سے یہ جو چیز دیکھی ہے کہ وہ مال والوں کو اُمیدوں کے ذریعہ گھیرا ڈالتا ہے اور ایسی ایسی لذتوں میں مشغول کرتا ہے جو انہیں آخرت کے دھیان اور اس کے اعمال سے غافل کردیتی ہیں اور جب انہیں مال کے ساتھ جوڑ دیتا ہے تو اس کے جمع کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور حاصل کرنے پر اُبھارتا ہے پھر اس کی حفاظت کے بہانے سے بخل کا حکم دیتا ہے اور یہ اس کا مضبوط حیلہ اور قوی مکر ہے جس میں اور بہت سے لطیف اور باریک حیلے چھپے ہوئے ہیں اور یہ کہ اہلِ ایمان کو مال جمع کرنے سے ڈراتا ہے جس سے آخرت کے طالب اس سے بھاگنے لگتے ہیں اور توبہ کرنے والا اپنے پاس موجود مال کو ختم کرنے لگتا ہے اور شیطان اسے زہد کی ترغیب دیتا ہے اور ترک مال کا حکم دیتا ہے اور کسب مال کے ذرائع اور اسباب سے بھی ڈراتا ہے اور ظاہر یہ کراتا ہے کہ اس میں تیری خیر خواہی اور دین کی حفاظت مقصود ہے اور ان باتوں میں اس کے عجیب عجیب مکر پوشیدہ ہوتے ہیں اور کبھی شیطان ایسے مشائخ کی آواز میں بات کرتا ہے جن کی یہ تائب پیروی کرتا ہے اور اسے کہتا ہے کہ اپنا سب مال چھوڑ کر زاہدوں کے گروہ میں شامل ہوجائو اور جب تک تیرے پاس صبح یا شام کا کھانا جمع ہے تو اہل زہد میں شمار نہیں ہوتا اور نہ ہی اہل عزیمت کا مرتبہ پاسکتا ہے اور اکثرو بیشتر اسے ایسی ایسی روایتیں سناتا ہے جن کو حقیقت اور صحت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا اور وہ شخص جب اپنا سب مال ہاتھ سے دے بیٹھتا ہے اور اسباب معیشت سے بھی فارغ ہوجاتا ہے تو برادری اور رشتہ داروں کے ہدیوں اور تحفوں کی طمع پر لگاتا ہے یا پھر کسی بادشاہ یا رئیس کی صحبت ومحفل کی خوبیاں سمجھاتا ہے کیونکہ ایسا شخص زہد اور ترک اسباب کے طریق پر تا دیر قائم نہیں رہ سکتا۔ لہٰذا سابقہ طبیعت پھر عود کر آتی ہے اور اس کی خواہشات ابھرنے لگتی ہیں۔(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor