Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 624

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 624)

اور نام نہاد صوفیوں کی واہیات باتوں کی طرف بالکل دھیان نہ دے جو حالت فقر میں عجیب عجیب دعوے سناتے رہتے ہیں۔ اور فقر میں صبر کرنے والا مرض پر صبر کرنے والے کی طرح ہے ہاں اگر آدمی ہمت ہارے اور یہ حالت بزدل صوفیوں کی ہے اور اس نیت سے کمانے والا تاکہ وہ دینے والا بنے نہ کہ لینے والا صدقہ کرنے والا بنے نہ صدقہ لینے والا تو یہ بہادر اور باکمال لوگوں کا مقام ہے اور ان باتوں پر غور کرنے سے غناء کی شرافت اور فقر کی مضرت خوب معلوم ہوسکتی ہے۔

اہل فضیلت کے حالات

میں نے اہلِ فضل کے حالات میں غور کیا تو یہ دیکھا کہ ان میں اکثر وبیشتر ایسے ہیں جنہیں دنیاوی مال ومتاع سے حصہ بہت کم ملا ہے اور دنیا زیادہ تر گھٹیا اور کمینے لوگوں کے ہاتھوں میں دیکھی اور ان باکمال لوگوں کو دیکھا کہ وہ اس دنیا کے نہ ملنے پر افسوس پر افسوس کرتے ہیں جسے نا اہل لوگ لئے پھرتے ہیں اور بہت سے تواسی حسرت وافسوس میں اس دنیا سے ہی چل بسے۔ میں نے ایسے کف افسوس ملنے والوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس ہے ذرا اپنے حال میں غور فرمائیں کہ آپ کئی طرح سے غلطی پر ہیں۔

ایک یہ کہ اگر طلب دنیا کی ہمت آپ میں ہے تو اس پر محنت کریں کم ازکم نہ ملنے کے افسوس سے تو بچ جائیں گے، کیونکہ محنت وکوشش کے بغیر بیٹھے رہنا اور حاصل کرنے والے دوسرے لوگوں کو دیکھ دیکھ کر افسوس کرتے رہنا انتہائی عاجزی اور نکما پن ہے۔ دوسری یہ کہ دنیا زندگی گزارنے کی حد تک مطلوب ہے بنانے سنوارنے کے لئے نہیں یہ وہ بات ہے جس پر آپ کا علم گواہ ہے اور یہ فہم وعقل کے دائرہ میں بھی ہے اورنا اہل لوگوں کو ضرورت سے زائد جو کچھ مل رہا ہے وہ ان کے جسم وجان کے لئے بھی مضر ہے اور ان کے دین کی بربادی بھی ہے اس علم ویقین کے بعد بھی اگر تجھے اس چیز کے نہ ملنے پر افسوس ہے جس کا نہ ملنا تیرے لئے بہتر تھا اور تیرا یہ تاسف ایسی چیز پر ہے جس کے نہ ملنے کو تو خود بھی عین مصلحت سمجھتا ہے تو آخرت کے عذاب سے اگر بچ بھی گیا تو اس افسوس ہی کو بطور نقد عذاب کے کافی سمجھ لیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor