Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 628

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 628)

اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے تو اپنی عمر شریف کے دس سال حضرت شعیب علیہ السلام کی بیٹی کے گھر میں لگادئیے تھے اگر نکاح میں کوئی فضیلت کی بات نہ ہوتی تو انبیاء علیہم السلام کی پاکیزہ زندگیوں کے اکثر حصے اس میں نہ لگتے۔ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس امت کے اچھے لوگ وہ ہیں جو نکاح زیادہ کرتے اور خود دو دو باندیوں سے شب باشی کرلیتے تھے، رہا معاملہ کھانے پینے کا تو اس کا مقصد بدن کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے لئے قوی بنانا ہے اور اونٹ والے پر اس کی دیکھ بھال ضروری ہوتی ہے تاکہ وہ سواری کا کام دے سکے۔ آپﷺ کو جو میسر آتا تناول فرمالیتے تھے گویا گوشت مل گیا وہ بھی کھالیتے مرغ کا گوشت ملا وہ بھی استعمال فرماتے، سب سے زیادہ مرغوب میٹھا ہوتا تھا اور شہد اور جو، یہ کہا جاتا ہے کہ آپﷺ مباح سے پرہیز کرتے تھے وہ یہ کہ سیر ہونے کے بعد کھانا مکروہ ہے اور ایسے ہی تکبر اور اترانے پر کپڑا پہننا درست نہیں، بہت سے لوگوں نے مذکورہ امور میں سادگی پر قناعت اختیار کی کیونکہ خالص حلال میں کبھی حسب  منشا خرچ کی گنجائش نہیں ہوتی ورنہ آنحضرتﷺ نے ایسی پوشاک بھی زیب تن فرمائی جو ستائیس اونٹوں کے عوض آپﷺ کے لئے خریدی گئی، تمیم داری رضی اللہ عنہ کے پاس ایک حلہ (پوشاک) تھا جو ہزار درہم میں خریدا گیا تھا وہ رات کو پہن کر نماز پڑھا کرتے تھے، پھر کچھ ایسے لوگ آئے جو زاہد بن کر دکھاتے تھے اور انہوں نے ایسے ایسے طریقے ایجاد کئے جو اپنی خواہش کے مطابق انہیں اچھے لگتے تھے اور ان کے لئے پھر دلائل تلاش کرنے شروع کردئیے۔

مناسب تو یہ ہے کہ انسان دلیل کی اتباع کرے یہ نہیں کہ پہلے ایک طریق گھڑ لے پھر اس کی دلیلیں ڈھونڈتا پھرے یہ لوگ بھی پھر کئی طرح کے ہوگئے۔

۱)…کچھ لوگ ایسے ہوئے کہ ظاہر میں تکلف کرتے تھے اور باطن میں کچھار کے شیر تھے۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor