Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 630

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 630)

یہ یقینی بات ہے کہ عوام کے قلوب میں بعض لوگوں کی عظمت بہت ہوجاتی ہے پھر جب ان کی کوئی بات مسئلہ کے طور پر بتائی جاتی ہے تو جاہل لوگ اسے قبول کرلیتے ہیں اسی تعظیم کی وجہ سے جیسا کہ ابو یزیدؒ کی بات منقول ہے کہ میرا نفس بگڑنے لگا تھا تو میں نے قسم کھالی کہ سال بھر تک پانی نہ پیوں گا، یہ بات اگر واقعی اورسچی ہے تو یہ ان کی ایک عظیم اور کھلی غلطی ہے کیونکہ پانی غذائوں کوبدن تک پہنچاتا ہے اور کوئی چیز اس کے قائم مقام نہیں بن سکتی تو جب کوئی پانی نہیں پیتا تواس نے اپنے بدن کو ایذادینے کی کوشش کی ہے، خود آنحضرتﷺ کے لئے پینے کا پانی لایاجاتا تھا۔ بھلا ایسا کام وہ شخص کر سکتا ہے جسے معلوم ہے کہ یہ جسم و جان اس کے اپنے نہیں ہیں اور ان میں کسی قسم کا تصرف اذن مالک کے بغیر جائز نہیں ہے؟ ایسے ہی بعض صوفیا سے منقول ہے کہ میں نے مکہ تک ننگے پائوں اللہ تعالیٰ کے توکل پر سفر کیا، کوئی کانٹا پائوں میں گھس جاتا تو پائوں زمین پر رگڑ دیتا تھا اُٹھاتا نہیں تھا، ٹاٹ کا لباس تھا کبھی آنکھ میں تکلیف ہوتی تو اسی سے مل دیتا جس سے ایک آنکھ بھی جاتی رہی… اسی طرح کی اور بھی بہت سی مثالیں ہیںجنہیں اکثر بیان کرنے والے کرامات کے طور پر بیان کرتے ہیں اور بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

جس سے عوام یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ ان کرامات والے مرتبہ میں امام شافعیؒ اور احمدؒ سے بھی بڑھ کرہوتے ہیں اور میں قسم سے کہتا ہوں کہ یہ عظیم ترین گناہ اور بدترین عیب ہے کیونکہ اللہ پاک کا ارشاد ہے( اپنی جانوں کو ہلاک مت کرو) اور آنحضرتﷺ نے ارشاد فرمایا(یقینا تیرے نفس کا تجھ پر حق ہے) حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ نے سفر ہجرت میں آپﷺ کے لئے سایہ تلاش کیا حتی کہ ایک چٹان پر نظر پڑی تو اس کے سائے میں آپﷺ کے لئے کپڑا بچھایا۔ اس امت کے قدیم لوگوں سے اس قسم کے مبالغہ اور تکلفات کے آغاز کاپتہ چلتا ہے جس کی دووجہیں تھیں(۱)حقیقت سے ناواقفی اور جہالت(۲) رہبانیت کے دور کا قرب۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor