Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 632

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 632)

اور ایسا ہرگز مت کہو کہ خالص حلال کا ملنابہت مشکل ہے، لہٰذا مشتبہ مال سے بچنے کے لئے زہد اختیار کرنا ضروری ہے کیونکہ مومن کے لئے اسی قدر کافی ہے کہ اپنی کمائی کے حلال ہونے کا اطمینان کر لے، اس سے زائد اس پر کچھ واجب نہیں ۔کیا ایسا نہیں کہ ہم جب دیار روم(کفر ستان) میں جہاد کے لئے داخل ہوتے ہیں تو وہاں شراب کی قیمت اور گناہ کی اُجرت کے مال بطور غنیمت ہمیں ملتے ہیں اور حلال ہوتے ہیں ہاں کیاحلال سے تیری مراد یہ ہے کہ سونے کی ڈلی جب سے کان سے نکلی وہ مسلسل بذریعہ حلال ہی تجھ تک پہنچے یہ ایسی بات ہے جس کی طرف آنحضرتﷺ نے بھی کبھی التفات نہیں فرمائی۔ کیا یہ حقیقت نہیںکہ صدقہ آپﷺ پر حرام تھا مگر بریرہ رضی اللہ عنہاپر کبھی صدقہ ہوا اور وہ آپ کو بطور ہدیہ پیش کرتی تو آپﷺ کے لئے وہی گوشت حلال ہوتا تھا کیونکہ وصف بدل گیا ہے۔

 اور امام احمدؒ کا ارشاد ہے کہ میں طعام میں تقلیل کو مکروہ سمجھتا ہوں کیونکہ کچھ لوگوں نے ایسا کیا تو فرائض کی ادائیگی سے بھی عاجز آگئے اور یہ صحیح ہے کیونکہ کمی کرنے والا جب کمی کرتا ہی چلا جائے گا تو پہلے نوافل سے عاجز ہوگا پھر فرائض سے پھر اہل وعیال کے حقوق سے، حتیٰ کہ ان کے لئے کسب معاش سے بھی عاجزآجائے گا اور ان سب امور خیرسے بھی جنہیں کبھی کیا کرتا تھا اور ان احادیث سے تجھے قطعاً گھبرانا نہیں چاہئے جن میں بھوکے رہنے کی ترغیب ہے کیونکہ ان سے یا تو نفلی روزہ مراد ہے یا خوب سیر ہونے کی عادت بنانے سے بچنا مرا د ہے ،باقی ہمیشہ کے لئے طعام میں کمی رکھنا یہ قویٰ پر اثرانداز ہوتا ہے جو کہ جائز نہیں اور آپ اسے بلاکم وکاست سن لیجئے کہ مجھے دلیل میں اشخاص وافراد کے نام مت سنائیے کہ بشرؒ نے یہ فرمایا اور ابراہیمؒ بن ادہم نے یوں کہا کیونکہ رسول اللہﷺ اور صحابہ کرام کو دلیل بنانے والے کی دلیل زیادہ مضبوط ہے نیز یہ بھی ہے کہ ان حضرات کے عمل کی حسن ظن کی وجہ ے ہم کوئی توجیہ بھی کرسکتے ہیں جیساکہ واقعہ ہے۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor