Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 633

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 633)

میںنے اپنے بعض مشائخ سے گفتگو کے دوران پوچھا کہ بعض حضرات کے متعلق آیا ہے کہ انہوں نے اپنی کتابیں دفن کر دی تھیں اس کی کیا وجہ ہے؟ فرمانے لگے: اس کا بہترین جواب یہی ہے کہ ہم سکوت اختیار کریں گویا ادھر اشارہ تھا کہ یہ ایسا کرنے والے کی نادانی تھی اور میں نے یہ توجیہ کی ہے کہ ممکن ہے ان کتابوں میں ان کی اپنی رائے کا بھی ذکر ہو جس پر لوگوں کا عمل کرنا وہ مناسب نہ سمجھتے ہوں اس لئے کتاب ہی دفن کروادی گئی۔

اورہمیں یہ روایت بھی احمد بن ابی الحواری سے پہنچی ہے کہ انہوں نے اپنی کتابیں اُٹھائیں اور دریا میں ڈال دیں اور فرمانے لگے کہ تو ایک بہترین دلیل تھی مگر مدلول تک پہنچنے کے بعد اب ہمیں دلیل کی حاجت نہیں رہی۔ اگر حسن ظن کی بنا پر چاہیں تو اس قصہ کی یہ توجیہ کر سکتے ہیں کہ ان کتب میں ان کی اپنی باتیں ایسی درج تھیں جو پسندیدہ نہ تھیں لیکن اگر وہ صحیح علوم تھے تو ان کو ضائع کرنا کبھی اچھا نہیں کہلا سکتا۔

میں نے اگر ان حضرات کے لئے یہ تاویل اختیار کی ہے تو یہ ایسے علماء کے حق میں صحیح بھی ہے کیونکہ ہمیں یہ روایت پہنچی ہے کہ سفیان ثوریؒ نے اپنی کتب دفن کردینے کی وصیت فرمائی تھی اور وہ بعض حضرات کی روایتیں نقل کرنے پر نادم تھے اور فرماتے تھے کہ حدیث کے شوق نے مجھ سے یہ کروالیا ہے اور وہ یہ کہ ضعیف اور متروک راویوں سے بھی حدیث  لیتے رہے اور جب دوسرے راویوں سے ان کو تمیز دینا مشکل ہوگیا تو سب کو دفن کرنے کی وصیت فرمادی، ایسے ہی جس شخص نے اپنی رائے سے کچھ کلام کیا اور پھر اس سے رجوع کرلیا تو اب اسے جائز ہے کہ ایسے کلام پر مشتمل کتب کو دفن کروادے۔ علماء حضرات کے لئے تو تاویل کی یہ وجہ ہے لیکن نام نہاد صوفی جنہوں نے علماء کے اس ظاہر عمل کودیکھا اور اچھی بھلی کتابوں کو دفن کروادیا تاکہ وہ کتب عبادت میں رکاوٹ نہ بنیں تو یہ ان کی سراسر جہالت تھی کیونکہ انہوں نے اسی شمع کو بجھانا شروع کردیا جو ان کے لئے روشنی دیتی تھی مزید یہ کہ اس میں مال کا ضیاع بھی تھا

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor