Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 635

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 635)

پانی موجود ہونے کا یہ معنی نہیں کہ وہ آدمی کے پہلو ہی میں ہو بلکہ کئی گز پر ہو تب بھی موجود شمار ہوگا اور تیمم ناجائز ہوگا اور عبث بھی ۔ اس قسم کی باتوں میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک فقیہ اگرچہ اس کے پیروکار اقل قلیل ہوں اور اپنے ہمعصروں کے ساتھ اچانک دنیا سے رخصت ہوجائے وہ ایسے ہزاروں سے بہتر ہے جن کو ہاتھ لگانا بھی عوام باعث برکت سمجھتے ہیں اور جن کے جنازوں میں بے حد وشمار ہجوم ہوتا ہے، کیا بھلا وہ شخص قابل قدر ہے جس کے پیچھے لوگوں کی بھیڑ ہے یا وہ فقیہ جو شریعت کی مراد سمجھتا اور اس پر فتویٰ دیتا ہے جہالت سے خدا کی پناہ اور اسلاف کی ایسی تعظیم سے جو کورانہ تقلید کی شکل میں ہو کیونکہ جو شخص اوپر والے( پہلے) گھاٹ سے پانی پیتا ہے اسے باقی گھاٹ گدلے محسوس ہوتے ہیں اور سب سے بڑی آفت اور ابتلاء عوام کی قصیدہ خوانی ہے ،کتنے لوگ ہیں جو اس کی وجہ سے فریب کھا کے رہ گئے جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے:’’احمقوں کے پیچھے جوتے چٹخانے والے عوام میں عقل نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہتی‘‘

اور ہم نے سنا ہے بلکہ مشاہدہ بھی کیا ہے کہ لوگ ایک شخص کی مدح سرائی یوں کرتے ہیں کہ فلاں رات بھر نہیں سوتا، دن کو روزہ رکھتا ہے، بیوی کو پہچانتا تک نہیں، دنیا کی مرغوبات کا ذائقہ تک نہیں چکھا، جسم لاغرو نحیف ہڈیاں خشک ہوگئی ہیں حتی کہ نماز بھی بیٹھ کر پڑھتا ہے یہ ان علماء سے بہتر ہے جو کھاتے پیتے مزے اُڑاتے ہیں۔یہ ان لوگوں کے علم کی انتہاء ہے اور اگر ان کو ذرا سمجھ ہوتی تو پتہ چلتا کہ اگر پوری دنیا اپنی لذتوں اور مرغوبات سمیت ایک لقمہ بنا دی جائے اور اللہ کے حکم پر فتویٰ دینے والا اس کی شریعت کی بات بتانے والا عالم اسے کھالے تو اس کا ایک فتویٰ جو اللہ تعالیٰ کی راہ دکھاتا ہے مذکورہ عابد کی عمر بھر کی عبادت سے کہیں بہتر اور افضل ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت ہے: ایک فقیہ ابلیس پر ہزار عابدوں سے بھاری ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor