Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 636

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 636)

میری ان باتوں سے یہ تأثر نہ لیا جائے کہ میں ایسے عالم کی فضیلت سنا رہا ہوں جو اپنے علم پر عمل نہیں کرتا ہرگز نہیں، میں اس باعمل کی بات کررہا ہوں جو اپنے نفوس کی مصالح سے بھی واقف ہیں ان میں ایسے بھی جو سادے اور موٹے چھوٹے پر گذران پسند کرتے ہیں جیسے امام احمدبن حنبلؒ اور بعض باریک لباس اور لطافت پسند بھی ہوئے جیسے سفیان ثوریؒ اپنے ورع اور تقویٰ کے ہوتے ہوئے اور امام مالکؒ دین کے اعلیٰ مقام پر ہوتے ہوئے اور امام شافعیؒ قوت فقاہت کے ساتھ ساتھ، اور یہ مناسب نہیں کہ ایک شخص سے ایسا مطالبہ کیا جائے جو دوسرے کی ہمت و طاقت میں ہے، ممکن ہے کہ یہ نہ کر سکے کیونکہ ہر انسان اپنے نفس کی صلاح اور مناسبات سے واقف ہوتا ہے۔ رابعہؒ کا مقولہ ہے کہ اگر تیرے نفس کی بہتری فالودہ کھانے میںہے تو کھالو مگر میرے سامع اور قاری کو ایسا نہیں بننا چاہیے جو زہد کی فقط شکل و صورت دیکھنے کے عادی ہیں، کیونکہ بہت سے اچھی حالتوں میں بسر کرنے والے لذت کے شوقین نہیں ہوتے بلکہ ان کی نگاہ اپنے نفس کی اصلاح پر ہوتی ہے، ہر بدن موٹے اور کھدرے لباس کا تحمل نہیں رکھتا خصوصاً ایسا شخص جو مجاہدہ اور محنت میں لگا ہو، ہجر افکار کے ہجوم میں گھرا ہوا ہو، فقر کا ستایا ہوا ہو یہ شخص اگر اپنے نفس کے ساتھ اچھا اور نرم سلوک نہیں کرتا تو اس نے وہ نرمی اور مہربانی ترک کردی ہے جو اس پر واجب تھی۔ یہ چند اجمالی باتیں جووقتی طور پر ذہن میں آئیں جلدی میں ان کو قلم بند کردیا ہے اور اگر واقعات و شواہد کے ذریعہ اس کی شرح کرنے لگتا تو قصہ طویل ہوجاتا۔ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رحمت سے نافع بنائے۔

مرنے کے بعد روح کا ٹھکانا

لوگوں پر نفس اور اس کی حقیقت کا معاملہ مشکل دکھائی دے رہا ہے ،گو سب کا اس کے وجود پر اتفاق ہے اور موجود ماننے کے بعد حقیقت ذات سے ناواقف ہونا کوئی مضر نہیں ہے، پھر یہ اور مشکل ہے کہ مرنے کے بعد روح کہاں ہوتی ہے اہل حق کا مذہب یہ ہے کہ مرنے کے بعد بھی روح موجود ہوتی ہے لذتیں اُڑاتی ہے یا تکالیف میں پھنستی ہے…

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor