Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 637

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 637)

امام احمد بن حنبلؒ فرماتے ہیں کہ مومنوں کی روحیں جنت میں اور کافروں کی دوزخ میں ہوتی ہیں جیسا کہ ’’شہدائ‘‘ والی حدیث میں ہے کہ وہ سبز پرندوں کے پوٹوں میں ہوتی ہیں جو جنت کے درختوں پر ہوتے ہیں اور بعض جاہلوں نے نعمتوں اور لذت اُٹھانے والی روایتوں کے ظاہر ہی کو لے لیا اور کہنے لگے کہ مردے قبروں میں کھاتے پیتے اور نکاح کرتے ہیں۔ صحیح یہ ہے کہ مرنے کے بعد روح نعمتوں میں چلی جاتی ہے یا عذاب میں اور قیامت تک اسی حال میں رہتی ہے۔ قیامت میں پھر اپنے جسم میں لوٹا دی جائے گی تاکہ نعمتوں کی کامل لذت ان وسائط کے ذریعہ حاصل ہو، سبز پرندوں کے پوٹوں میں ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ لذت کا حصول روح کو کسی نہ کسی واسطہ کے ساتھ ہی ہوتا ہے ہاں مگر یہ لذتیں کھانے پینے کی ہیں البتہ علوم و معارف کی لذت بلاواسطہ بھی ممکن ہے۔ اس تذکرہ سے مقصود یہ ہے کہ میں نے موت کی وجہ سے کچھ اضطراب محسوس کیا اور یہ بھی کہ موت کے بعد روح بھی شاید ختم ہوجاتی ہے تو میں نے اپنے نفس سے مخاطب ہو کر کہا:اگر تیرا شریعت پرایمان ہے تو شریعت جو کچھ کہتی ہے تجھے معلوم ہے اور انکار کی گنجائش نہیں اور اگر شریعت کی بات میں کچھ شک ہے تو پہلے اسی کے حق ہونے کی بات کرنی ہوگی تو نفس نے جواب دیا کہ مجھے کوئی شک نہیں ہے تو میں نے کہا: بس ایمان کو صحیح رکھنے اور تقویٰ کو حاصل کرنے کی محنت و کوشش کرو اور موت کے وقت ہی راحت و آرام کی بشارت حاصل کرو کیونکہ تیرے بارے میں مجھے عمل کی کوتاہی کاہی ڈر ہے اور یہ بھی جان رکھ کہ نعمتوں کا فرق فضیلتوں کے مختلف درجات کے لحاظ سے ہے، لہٰذا محنت کے پروں کے ساتھ اس کے اعلیٰ مقامات تک پہنچنے کی کوشش کرواور خواہشات کے شکاری اور فریب کے جال سے خوب بچ کے رہو۔اللہ تعالیٰ توفیق بخشیں۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor