Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 638

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 638)

شرافت علم

 ایک دن میں نے اپنی مجلس میں کہا کہ جوبوجھ مجھ پررکھا گیا ہے اگر پہاڑوں پر ہوتا وہ عاجز آجاتے، اپنے گھر واپس آیاتو میرا نفس یوں مخاطب ہوا : وہ بات آپ نے کیوں کہی تھی بظاہر سننے والے کو وہم ہو سکتا ہے کہ آپ کسی مصیبت میں مبتلا ہیں حالانکہ آپ کو جانی ،مالی ہر طرح کی عافیت حاصل ہے باقی احکام شریعت کی پابندی اوران کابوجھ یہ تو سبھی پر ہے آپ ہی کو اس کی شکایت کیوں ہے؟ میں نے جواباً کہا کہ پابندی کے بوجھ سے عاجز آکر میں نے یہ بات کہی ہے بطور شکوہ شکایت کے نہیں بلکہ راحت حاصل کرنے کے لئے جیسا کہ مجھ سے قبل بہت سے صحابہ اور تابعین بھی فرما چکے ہیں، اے کاش! ہم پیدا ہی نہ ہوتے اور ایساکلام اپنی ذمہ داریوں سے عاجزی پر ہی ہوتا ہے اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ احکام شریعت کی تکلیف اور پابندی کوئی مشکل نہیں بلکہ آسان ہے وہ مکلف ہونے کو جان ہی نہیں سکے۔ کیا تیرایہ گمان ہے کہ خیال کرنے والایہ خیال کرتا ہے کہ ایک رطل پانی سے اعضاء کا دھونا یا محراب میں دو رکعتوں کے لئے کھڑا ہونا وغیرہ ہی امور تکلیف ہیں ہر گز نہیں یہ تو بہت آسان احکام ہیں، اصل احکام تکلیف دہ ہیں جن کے تحمل سے پہاڑ بھی عاجز ہیں مثلاً یہ کہ میں جب دیکھتا ہوں کہ تقدیر ایسے امور کا فیصلہ کررہی ہے جو عقل و فہم سے بالا ہے اور مجھے اس فیصلہ کے یقین کے تسلیم کرنے پر عقل کو مجبور کرنا ہوتا ہے یہ مشکل ترین بات ہے خصوصاً وہ جن کی حقیقت دائرہ عقل سے باہر ہے، جیسے بچوں کے دکھ درد، حیوانات کا ذبح وغیرہ اس اعتقاد کے باوجود کہ ان امور کا حکم دینے والا اور ان کو تقدیر میں لکھنے والا’’ ارحم الرحمین‘‘ ہے بس یہ باتیں ہیں جہاں پر عقل حیران رہ جاتی ہے مگر پھر بھی اس اعتراض کو چھوڑ کر تسلیم و یقین لازم ہوتا ہے اور کون نہیں جانتا کہ بدن کی تکلیف اور عقل کی تکلیف میں کس قدر فرق ہے اگر میں اس کی شرح کرنے لگوں تو با ت لمبی ہوجائے گی اور جوکچھ کہاگیا ہے اس پر بھی معذرت خواہ ہوں ،غرض میں تواپنی بات کرتا ہوں کسی اور سے کیا کام میں ایسا شخص ہوں کہ بچپن ہی سے علم کی محبت مجھے نصیب ہوگئی اور میں اس میں مشغول ہوگیا۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor