Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 639

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 639)

پھر صرف ایک محبت نہیں بلکہ تمام فنون کی اور پھر میری ہمت عزم فن کے کسی خاص مقام پر جا کر رکتی نہیں، بلکہ قصہ اس کے احاطہ کا اور انتہاء کو پہنچنے کا ہوتا ہے جبکہ زمانہ محدود، عمر بالکل قلیل اور شوق اپنے شباب میں اور درماندگی منہ پھیرے ہوئے… اس وجہ سے بہت سی مطلوبہ باتوں کا علم ایک حسرت بن کے رہ جاتا ہے، پھر علم ہی نے مجھے اپنے معبود کا تعارف کرایا اور اس کی بندگی پر تیار کیا اور دلائل نے مجھے پکار پکار کر اس کی دعوت دی تو میں اس کے حضور حاضر ہوا اور میں نے اس کی تمام خوبیوں کو کمالات کے آئینہ میں دیکھا اور صفات سے پہچانا، میری بصیرت نے اس کے وہ الطاف دیکھے جنہوں نے مجھے اس کی محبت میںسرگرداں کردیا اور اس کی بندگی کی خلوتوں کی طرف مجھے برانگیختہ کیا اور یوں ہوگیا کہ جب بھی اس کا ذکر کرتا تو مجھ پر ایک وجد ساطاری ہوجاتا تھا اور اس کی بندگی کی خلوت و تنہائی میرے لئے ہر لذت سے بڑھ کر لذیذ ہوگئی اور میں جب بھی علمی مشاغل سے خلوت کی طرف مائل ہونے لگتا تو علم مجھے پکارتا تھا کہ کہاں کا خیال ہے؟مجھ سے منہ موڑ رہا ہے جبکہ میں ہی تو تیری اس معرفت کا سبب ہوں تو میں اسے جواب دیتا تھا: بیشک تودلیل اور رہنما تھا مگر وصول کے بعدرہنمائی کی حاجت نہیں رہتی۔

 وہ کہتا تھا: افسوس! تو جس قدر بھی ادھر بڑھے گا تیرے محبوب کی معرفت بھی بڑھتی جائے گی اور اس کے قرب کی کیفیات محسوس ہونے لگیں گی اور اس کی دلیل یہ ہے کہ آئندہ کل تجھے محسوس ہوگا کہ تیرا آج خسارہ اور نقصان کا تھا اور کیا تو خود اللہ تعالیٰ کی بات پر توجہ نہیں دیتا کہ وہ اپنے نبی پاکﷺ کو فرماتے ہیں( اور آپ کہئے کہ اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)اور تو اس کا قرب بھی تو چاہتا ہے لہٰذا تجھے چاہئے کہ اس کے بندوں کو اس کی طرف رہنمائی کر، حضرات انبیاء علیہم السلام کا یہی طریقہ ہے ۔کیا تجھے علم نہیں کہ انہوں نے عبادت کی خلوتوں پر تعلیم خلق کو ترجیح دی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہ ان کے محبوب(خدا تعالیٰ) کو زیادہ پسند ہے۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor