Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 640

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 640)

اور حضورﷺ نے خود حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فرمایا :( اللہ تعالیٰ کا کسی کو تیری وجہ سے ہدایت عطاء فرمانا تیرے لئے سرخ اونٹوں سے زیادہ بہتر ہے) اس کلام کی سچائی محسوس کرتے ہوئے میں یونہی چلتا رہا جب بھی لوگوں کے مجمع سے ملتا جلتا تھا ذہن میں ایک انتشار ساپیدا ہوتا اور جب بھی ان کو نفع رسانی کا مقصدپورا ہوتے دیکھتا تو اپنا نقصان بھی سامنے آتا تھا، جس وجہ سے حیران اور تردد میں مبتلا رہتا تھا کچھ پتہ نہ چلتا تھا کہ کس قدم پر اعتماد کروں اور جب یوں حیران کھڑا ہوجاتا تھا تو علم پکارنے لگتا تھا: اُٹھئے! اہل وعیال کے لئے کسب معاش کیجئے۔

اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والی اولاد حاصل کرنے کی کوشش کیجئے ،پس جب میں ادھر متوجہ ہوتا تو دودھ نکالنے کے وقت دنیا کے پستان سکڑ جاتے تھے اور میں معاش کے دروازے اپنے سامنے بندپاتا تھا کیونکہ علمی مشغلہ نے کوئی اور فن سیکھنے کی مجھے فرصت ہی نہ دی تھی اور جب میں اہل دنیا کی طرف دھیان کرتا تو دیکھتا تھا کہ و ہ دنیا کا سامان خریدار کے دین کے عوض بیچ رہے ہیں اور کاش کہ ان لوگوں کے ساتھ نفاق کرنے والا اور ریاکاری کرنے والا ان کی دنیا ہی کا کچھ حصہ پالیتا بلکہ بسااوقات تویہ ہواکہ اس کادین بھی گیا اور مراد بھی حاصل نہ ہوئی ،بددل ہو کر بھاگنے کی سوچتا تو شریعت کا حکم سامنے آتا کہ ایک آدمی کو یہی گناہ کافی ہے کہ ( ایسے لوگوں کو ضائع کردے جن کی روزی کا وہ ذمہ دار ہے)اور اگر گوشئہ تنہائی کاارادہ کرتا ہے تو کہنے والا کہتا ہے ان کاکیا بنے گا جن کی ذمہ داری تیرے سر ہے؟ آخرکار میں نے دنیاوی امور میں قلت اختیار کرنا شروع کردی جبکہ اسی کی نازو نعمتوں میں میری تربیت ہوئی اور اسی کی چھاتیوں سے مجھے غذا ملی تھی اور مزاج میں طبعی لطافت سے بڑھ کر لطافت آچکی تھی بس جب میںنے اپنا لباس بدل لیا اور کھانے میں بھی تنگی اور سادگی آگئی کہ اس میں وسعت آتی کہاں سے ، تو طبیعت میں عادت کا خلاف ہونے کی وجہ سے نفرت اور بیزاری پیدا ہوگئی پھر بیمار رہنے لگا ،واجبات کی ادائیگی ختم اور مصائب و آفات نے گھیراڈال لیا، ظاہر ہے کہ خوشگوار ذرائع سے لطیف و لذیذ غذا استعمال کرنے کے بعد روکھی سوکھی پر آجانا جبکہ اس کی کبھی عادت بھی نہ تھی یہ جان کو تلف کرنے کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے۔

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor