Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نفیس پھُول ۔ 644

نفیس پھُول

امام جمال الدین ابن الجوزیؒ

(شمارہ 644)

خلوت کی حقیقت

مجلس و عظ کے آثار اور تائبین کی توبہ اور اہل زہد کی زیارت و ملاقات کے پیش نظر میرانفس مدت سے اس کشاکشی میں ہے کہ زہد اختیار کیا جائے، خلق سے یکسوئی اورآخرت کے لئے علیحدگی ہونی چاہئے، میں نے غور کیا تو اس میں اکثر حصہ شیطان کا محسوس کیا کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ میری کوئی مجلس ایسے بے شمار لوگوں سے خالی نہیں ہوتی جو اپنے گناہوں پر واویلا کرتے اور روتے ہیں اور بکثرت ایسے لوگوں کی جماعت تیار ہوتی ہے جو توبہ کرتے ہیں اور اپنی غفلت ولا پرواہی کے حالات سے باز آتے ہیں جن کی تعداد کبھی ایک سو پچاس تک بھی ہوتی ہے اور کئی دفعہ توبہ کرنے والے سو سے بڑھ جاتے ہیں جن میں اکثریت نو عمروں کی ہوتی ہے جنہوں نے کھیل کود میں آنکھ کھولی اور گناہوں کے مشغلہ میں نشوونما پائی،یوں لگتا ہے کہ شیطان نے اپنے شر میں عمیق غور وفکر کے بعد یہ سمجھا کہ میں جتنے لوگوں کو بھی ادھر کھینچتا ہوں وہ اس کی جماعت کے ہوتے ہیں تو اس نے یہ خیال کیا کہ اپنی چکنی چپڑی باتوں کے ذریعے مجھے اس کام سے روک دے تاکہ وہ ان لوگوں کو اپنے ساتھ رکھ سکے جنہیں میں اس کے ہاتھ سے چھڑاتاہوںاور اس نے بہت ہی خوبصورت طریق سے مجھے مجالس سے روکنے کی کوشش کی اور کہنے لگاکہ مخلوق کو دکھانے والا خلوت گزیں نہیں ہو سکتا، میں نے کہا کہ خوبصورت مزین الفاظ اورعمدہ عبارت سے صحیح معنی نکالنا یا ادا کرنا خوبی کی بات ہے نقص یا عیب نہیں…باقی میرا لوگوں کے ساتھ ایسا رابطہ جو شرعاً جائز نہیں خدا کی پناہ۔ پھر میں نے دیکھا کہ وہ مجھے کسب مال ترک کی طرف توجہ دلا رہا ہے کہ فلاں فلاں اسباب بظاہر مباح ہیں تو چھوڑ دینے میں کیا حرج یا گناہ ہوگا؟میں نے کہا: اگر یہ زہد مجھے راس آبھی گیا اور میں گوشہ نشینی میں مطمئن اور پختہ ہوگیا تو پھر جب زیردست مال ختم ہوگیا یا کسی قریبی عزیز ہی کو حاجت پیش آگئی تو مجھے واپس لوٹنا پڑے گا یا نہیں۔ بس تو معاف ہی رکھ اور حسب ضرورت مجھے کچھ کسب ہی کرنے دے کہ میں لوگوں کے آگے سوال کرنے سے بچا رہوں اگر اپنی عمر کچھ لمبی ہوگئی تویہ بہترین سہارا بنے گا ورنہ وارثوں کے کام آجائے گا اور میں اس سوار کی مانند نہیں ہو جائوں گاجس نے (دورسے ) چمکتی سراب(ریت)کو دیکھ کر اپنا پانی گرا دیااور موقع پر پانی نہ پا کر نادم ہونے لگا مگر اب ندامت کا کیا فائدہ…

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor