قالیقلا کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے رومیوں کی تیاری (عہد زریں۔530)

قالیقلا کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے رومیوں کی تیاری

عہد زریں (شمارہ 530)

پہلے بتایاجا چکا ہے کہ حضرت امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے حکم سے حضرت حبیب بن مسلمہ نے آرمینیہ کے علاقوں میں قالیقلا کو زبردست لڑائی کے بعد فتح کرلیا تھا۔

 مگر رومیوں نے اس پر ہمت نہ ہاری اور دوبارہ بھرپور تیاری کی اور لشکر اکٹھے کئے تاکہ اس علاقے کو مسلمانوں سے واپس چھین سکیں۔

 چنانچہ ابھی حضرت حبیب بن مسلمہ اپنے سپاہیوں کے ساتھ وہیں مقیم تھے کہ انہیں خبر ملی کہ رومیوں کے سردار ارمینا قس نے مسلمانوں سے مقابلے کے لئے ایک بہت بڑا لشکر تیار کیا ہے جس کا اندازہ اسّی ہزار سپاہیوں تک پہنچتا ہے، تب امیر شام سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما نے اپنے مسلمانوں کی مدد کے لئے مزید دوہزار مجاہدین روانہ کردئیے۔

رومیوں کی افواج میں شمولیت کے لئے زیادہ تر لوگ ’’ملطیہ‘‘،’’ خزر‘‘ اور ’’قونیہ‘‘ سے اکٹھے کئے گئے تھے۔ چنانچہ زیر نظر نقشے میں ان تینوںعلاقوں کے لوگوں کا قالیقلا کی طرف آنے والے راستوں کی نشاندھی کی گئی ہے۔

 ٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen-530