Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 532

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 532)

مروزی کہتے ہیں کہ ابو عبد اللہ رحمہ اللہ کوبل پڑگیا تو انہوں نے ایک عورت کو بلایا اس نے آکر اس کو نکال دیا، اسی طرح مرد کے لیے جائز ہے کہ وہ اجنبی عورت کا کام کرے اور حالت مرض میں(ضرورت کے وقت) اس کا ستر دیکھ لے۔ اسی طرح عورت کے لیے بھی جائز ہے کہ وہ مرد کی خدمت گزاری کرے اور (ضرورت کے وقت )مرض کی حالت میں اس کا ستر دیکھے۔ یہ تب ہے جب وہاں کوئی مرد یا محرم موجود نہ ہو۔ اسی طرح گواہ کے لیے جائز ہے کہ وہ عورت کے چہرے کو دیکھ لے اور شادی کے خواہش مند شخص کے لیے بھی چہرہ دیکھ لینا جائز ہے۔ اسی طرح اگر کوئی مرد عورتوں کے درمیان یا کوئی عورت مردوں کے درمیان فوت ہوجائے تو ایک روایت کے مطابق،عورتوں کے لیے مردوں کو اور مردوں کے لیے عورتوں کو غسل دینا جائز ہے۔ البتہ صحیح قول یہ ہے کہ تیمم کر واسکتی ہیں۔ (غسل نہیں)

عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ حیض بند کرنے کے لیے کوئی دواپی لے جبکہ دوا سے کوئی ضرر ہونے کا خدشہ نہ ہو، امام احمدرحمہ اللہ نے یہ بات صالح رحمہ اللہ کی روایت کے مطابق بیان کی ہے کہ جب اس کا شوہر نہ ہو اور اگر شوہر موجود ہو تو اس کا جواز اس کی اجازت پر موقوف ہوگا۔

 مریض کو کھانے پینے پر مجبور نہ کرنا:

حضرت عقبہ بن عامررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’اپنے بیماروں کو کھانے پینے پر مجبور نہ کیا کرو، اس لیے کہ اللہ ان کو کھلاتا پلاتا ہے۔‘‘(رواہ الترمذی و حسنہ)

 کیونکہ جب کھانے پینے سے کراہت کرے تو اس کو غذادینا جائز نہیں ہے، خواہ اس کی وجہ اس کی طبیعت کا بیماری میں مشغول ہونا ہو یا کھانے کی خواہش کا معدوم ہونا ہو یا قوت کی کمزوری ہو، کچھ بھی ہو۔

کیونکہ اگر مریض کو غذاء پر مجبور کیا جائے گا تو اس کی وجہ سے اس کی طبیعت اپنے افعال انجام نہ دے سکے گی اور اس غذا کو ہضم کرنے میں مشغول ہوگی اور بیماری کا مقابلہ نہ کر سکے گی، نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ غذانقصان پہنچائے گی، بالخصوص بحران کی صورت میں تکلیف زیادہ ہو گی۔ لہٰذا مریض کو وہی چیزدی جانی چاہیے جو اس کی قوت کی حفاظت کرے، یعنی ایسی غذا اور مشروبات جو اس کے قوام کو لطیف کرے اور مزاج معتدل ہو، جیسے گلاب، سیب، چوزوںکا شوربہ اور قوت میں تحریک کسی عطر کی خوشبو اور معمولی روٹی سے پیدا ہوتی ہے۔

 

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor