حضرت حبیب بن مسلمہ کی فتوحات (عہد زریں۔533)

 حضرت حبیب بن مسلمہ کی فتوحات

عہد زریں (شمارہ 533)

آرمینیاکی فتوحات میں حضرت حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کی فتوحات کا دائرہ سب سے وسیع ہے، چنانچہ کچھ فتوحات کا تذکرہ گزشتہ شمارے میں آپ ملاحظہ کر چکے، مزید زیر نظر نقشے اور تحریر میں ملاحظہ فرمائیں۔

۱)نشویٰ شہر کی طرف جب اسلامی لشکر حضرت حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کی قیادت میں بڑھا تو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہ علاقہ صلح کے ذریعہ عطاء فرمادیا۔

۲)بعدازاں یہ لشکر بسفرجان کی طرف بڑھا تو انہوں نے بھی صلح کی درخواست کر کے یہ علاقہ مسلمانوں کے سپرد کردیا۔

۳)پھر جب مسلمانوں کا لشکر جرزان کی طرف بڑھا تو راستے میں ذات اللجم نامی جگہ پر مسلمانوں کا کچھ دشمنوں سے مقابلہ ہوا اور آخر کار مسلمانوں نے دشمنوں کے حملے کو پسپا کیا۔

۴)اسی دوران جرزان سے ایک نمائندہ صلح کا پیغام لے کر پہنچا، جسے قبول کرلیا گیا۔

 

 ٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen-533