Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 533

عجائب قدرت

(شمارہ 533)

بغل یعنی خچر
یہ جانور گھوڑے اور گدھے کی قربت سے پیدا ہوتا ہے فارسی میں اس کو استر کہتے ہیں، اگر گدھا نر ہو تو اس کی صورت گھوڑے سے بہت ملتی ہے اگر گھوڑا نر ہو تو گدھے سے مشابہ کرتا ہے، زیادہ تر تعجب یہ ہے کہ اس جانور کا ہر ایک عضو گدھے اور گھوڑے دونوں میں ملتا ہے اسی طرح پستان اور آواز مگر اس کے ذہن میں نہ تو گھوڑے کی سی تیز فہمی ہوتی ہے نہ گدھے کی سی کندذہنی، مادہ استر کی عمر بہت دراز ہوتی ہے لیکن بیشک جنتی نہیں ہے، بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس کے شکم میں بچہ نہیں رہتا، بعض کا قول ہے کہ شکم میں بچہ رہتا ہے مگر باہر نہیں نکلتا کیونکہ اس کے نکلنے کا راستہ نہایت تنگ ہوتا ہے پس اپنی ماں کو مارڈالتا ہے، اسی سبب سے اگر اتفاقاً اس کی مادہ جفتی کھاتی ہو تو فوراً اس کو دوڑاتے ہیں تاکہ نطفہ نکل جائے کیونکہ اگر حاملہ ہوگی تو بوقت زائیدن اپنے بچے کے سبب سے مرجائے گی۔
 خواص اعضا ئے استرکا بیان
 اگر نرمہ گوش اس کا عورت کھائے بانجھ ہوجائے اور یہی خاصیت اس کے کان کے میل میں ہے اگر استخوان اس کے آدمی کھائے تو مدہوش ہو جائے جیسا کہ عالم خواب میں ہوتا ہے، اگر مغزاستخوان اس کا حاملہ عورت کی خوراک ہو بچہ اس کا خبیث اور بے عقل ہو، اس کے دل کو کھانا بھی عورت کو بانجھ کرتا ہے اگر اس کے سم کو پانچ درم روغن آس ملا کر گنجہ سر میں لگائیں بال نکل آئیں اور داء الثعلب کو بھی مفید ہے جس مکان میں اس کے سم یا سرگین یا بال کا دھواں کریں وہاں سے چوہے فرار ہوں اگر اس کے خایہ کو خشک کر کے ریشم میں باندھ کر چارپایوں کے باندھیں کبھی رفتار سے عاجزنہ ہوں  اگر اس کا پیشاب حاملہ نوش کرے مردہ بچہ گر جائے اگر عورت دردزہ میں گرفتار ہو اور پیشاب نوش کرے فوراً بچہ پیدا ہواگر اس کے زنبور کو جو پیچھے کی طرف ہوتاہے خشک کر کے بواسیر میں دھواں دیں صحت ہوجائے اگر اس کی پیشانی کا چمڑہ کسی جگہ پرجلا ویں وہاں کوئی کام انجام کو نہ پہنچے اگر کسی قدر اس کے پوست میں برگ صتعر یعنی پودینہ کو ہی باندھ کر حاملہ کے بازو میں باندھیں حمل نہ گرے گا۔
٭…٭…٭

 

 (جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor