Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

معارف جہاد ۔ 533

معارف جہاد

مولانا محمد مسعود ازہر (شمارہ 533)

دل کی صفائی

گناہ جب انسان کو گھیر لے تو پھر توبہ مشکل ہو تی ہے… اور گناہ انسان کو تب گھیرتا ہے جب دل سے ندامت اور شرمندگی نکل جائے… اورندامت دل سے تب نکلتی ہے جب انسان دوسروں سے بدگمانی کرتا ہے وہ سوچتا ہے کہ فلاں میں بھی تو یہ گناہ ہے اگر میں نے کر لیا تو کیا ہوا؟… حالانکہ کسی کے گناہ کرنے سے آپ کے لئے تو گناہ حلال نہیں ہوجاتا… اور آپ کو کیا معلوم کہ فلاں نے ممکن ہے توبہ کر لی ہو… یا اُس کے نیک اعمال غالب ہوں… اس لئے گناہ کے بارے میں صرف خود کو دیکھنا چاہیے دوسروں کو نہیں… ہمیشہ اپنا محاسبہ کریں اور جو گناہ نظر آئے اُس پر استغفار کریں… یہ عمل کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے… یہ عمل دھلائی کی طرح ہے… ہم روز برتن دھوتے ہیں، کپڑے دھوتے ہیں، گھر صاف کرتے ہیں… اگر صرف دو مہینے تک برتن نہ دھوئیں، کپڑے نہ دھوئیں اور گھر صاف نہ کریںتو ہمارا پورا ماحول گندگی، بدبو اور نجاست سے بھر جائے گا… یہی حال دل کی صفائی کا ہے اگر ہم نے اس کی دُھلائی اور صفائی چھوڑ دی تو اس میں بدبو اور نجاست اپنا گھر بنا لے گی… اللہ تعالیٰ ایسی حالت سے ہم سب کی حفاظت فرمائے… (آمین)۔۔۔(رنگ ونورجلد۴:ص۴۴۴)

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor