Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

خواتین اسلام سے رسول اکرمﷺ کی باتیں (شمارہ 540)

خواتین اسلام سے رسول اکرمﷺ کی باتیں

(شمارہ 540)

حضرت ابن ابی ذئب رحمہ اللہ

مختلف اوقات کی مختلف دعائیں

حضور اقدسﷺ سے تقریباً ہر موقعہ اور ہر مقام کی دعائیں منقول ہیں، ان میں سے تقریباً سودعائیں لکھی جاتی ہیں، ان دعائوں کا خاص اہتمام کرنا چاہیے ان کو موقعہ بموقعہ پڑھنے سے کثرت ذکر کی دولت نصیب ہو جاتی ہے، اس سلسلہ میں ہم نے ایک کتاب’’مسنون دعائیں‘‘ لکھی ہے، اسی کتاب میں سے منتخب کر کے یہ دعائیں لکھ رہے ہیں کسی کو زیادہ رغبت اور شوق ہو تو مذکورہ کتاب حاصل کر کے مزید دعائیں سیکھ لے ان دعائوں کے ساتھ’’مناجات مقبول‘‘ یا’’الحزب الا عظم‘‘کی بھی روزانہ ایک ایک منزل پڑھا کریں، ان دونوں کتابوں میں حضور اقدسﷺ کی وہ دعائیں جمع کردی ہیں جو اوقات کے ساتھ مخصوص نہیں ہیں اور ان کو سات منزلوں میں تقسیم کردیا ہے تاکہ ایک منزل روزانہ پڑھ لی جائے۔

 جب صبح ہو تو یہ پڑھے: اللھم بک اصبحنا وبک امسینا وبک نحیی و بک نموت والیک المصیر(ترمذی)

ترجمہ: اے اللہ! تیری قدرت سے ہم صبح کے وقت میں داخل ہوئے اور تیری قدرت سے ہم شام کے وقت میں داخل ہوئے اور تیری قدرت سے ہم جیتے اور مرتے ہیں اور تیری ہی طرف جانا ہے۔

 جب سورج نکلے تو یہ پڑھے: الحمد للّٰہ الذی اقالنا یومنا ھذاولم یھلکنا بذنوبنا(مسلم)

 سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے آج کے دن ہمیں معاف رکھا اور گناہوں کے سبب ہمیں ہلاک نہ فرمایا۔

جب شام ہو تو یہ پڑھے: اللھم بک امسینا وبک اصبحنا و بک نحیی و بک نموت والیک النشور(ترمذی)

ترجمہ:اے اللہ! ہم تیری قدرت سے شام کے وقت میں داخل ہوئے اور تیری قوت سے صبح کے وقت میں داخل ہوئے اور تیری قدرت سے جیتے اور مرتے ہیں اور مرے پیچھے جی اُٹھ کر تیری ہی طرف جانا ہے۔

 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے جو بندہ ہر صبح و شام تین مرتبہ یہ کلمات: بسم اللّٰہ الذی لایضرمع اسمہ شیء فی الارض ولافی السماء وھوالسمیع العلیم( اللہ کے نام سے ہم نے صبح کی( یاشام کی) جس کے نام کے ساتھ آسمان یا زمین میں کوئی چیز نقصان نہیں دے سکتی اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے)

 پڑھ لیا کرے تو اسے کوئی چیز ضرر نہ پہنچائے گی۔(ترمذی)

نیز فرمایا رسول اللہﷺ نے کہ جو شخص صبح کو یہ پڑھ لے: اللھم ما اصبح بی من نعمۃ اوباحد من خلقک فمنک وحدک لاشریک لک فلک الحمد ولک الشکر( ابو دائود)

ترجمہ: اے اللہ! اس صبح کے وقت جو بھی کوئی نعمت مجھ پر یاکسی بھی دوسری مخلوق پر ہے وہ صرف تیری ہی طرف سے ہے، تو تنہا ہے تیرا کوئی شریک نہیں تیرے ہی لیے حمد ہے اور تیرے ہی لیے شکر ہے۔

 تو اس نے اس دن کے انعامات خداوندی کا شکریہ ادا کر دیااور اگر شام کو کہہ لے تو اس رات کے انعامات خداوندی کاشکریہ ادا کردیا۔( ابودائود والنسائی وغیرہ)

فائدہ: اگر شام کو پڑھے تو مااصبح بی کی جگہ ماامسی بی کہے، اور حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو مسلمان بندہ صبح و شام تین مرتبہ یہ کلمات: رضیت باللّٰہ رباوبالاسلام دیناوبمحمد نبیا

’’میں اللہ تعالیٰ کو رب ماننے پر اور اسلام کو دین ماننے پر اور محمد رسول اللہﷺ کو نبی ماننے پر راضی ہوں‘‘ (ترمذی)

پڑھ لے تو اللہ کے ذمہ ہو گا کہ قیامت کے دن اسے راضی کرے۔

 

(جاری ہے)

٭…٭…٭

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor