Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 540

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 540)

چھوٹا مینڈک زیادہ ضرر رساں ہوتا ہے، اطباء اس کے استعمال سے سخت منع کرتے ہیں۔ جب اطباء مخلوق سے شفقت کرتے ہوئے اس سے منع کرتے ہیں تو اس ذات کے بارے میں کیا خیال ہے جس کے وصف میں اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے:’’ بالمومنین رؤف رحیم‘‘

میرے ماں باپ ان پر نثار ہوں!

سردپانی سے بخار کا علاج

اطباء کہتے ہیں کہ بخار کی ابتداء میں سر دپانی پینابخار کی حرارت اور شدت کو کم کرتا ہے۔

 حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ : ’’ بخار‘‘دوزخ کی لپٹ میں سے ہے، لہٰذا اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔‘‘(رواہ البخاری ومسلم)

 حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے بھی مرفوعاً مروی ہے کہ’’بخار،دوزخ کی لپٹ میں سے ہے، لہٰذا اس کو آب زمزم سے بجھائو۔‘‘(اخرجہ البخاری)

 حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ ان کے پاس بخار زدہ عورت لائی جاتی تووہ پانی منگوا کر اس کے گریبان پر ڈال دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا کہ ’’بخار کو پانی سے ٹھنڈا کیا کرو، کیونکہ بخار ،جہنم کی لپٹ میں سے ہے۔‘‘( رواہ البخاری و مسلم)

آپﷺ کا یہ فرمانا کہ’’بخار کو ٹھنڈا کیا کرو، اہل حجاز سے خطاب ہے اس لیے کہ حجاز کی سرزمین گرم ہوتی ہے ان لوگوں کا بخار عموماً ٹھنڈے پانی سے اُترجاتا ہے خواہ پی کر ہو یا غسل کر کے استعمال کیا جائے۔

 اور یہ ارشاد پاک کہ’’ٹھنڈا کرو‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ بخار کی گرمی اور شدت کو پانی کے ذریعہ توڑو۔ اور حدیث میں مذکور لفظ’’فیح جہنم‘‘ کا معنی ہے جہنم کی گرمی کی شدت اور اس کا جوش وغیرہ۔آپﷺ کا یہ فرمانا کہ’’آبِ زمزم سے ٹھنڈا کرو‘‘ اس کی وجہ یا تو اس میں موجود خاصیت ہے کیونکہ پانی، زمین کے اعتبار سے مختلف اقسام کا ہوتا ہے۔

یا پھر تبرکا ًفرمایا گیا جیساکہ ارشاد نبویﷺ ہے:’’آب زمزم جس مقصد کے لیے پیا جائے وہ پورا ہوتا ہے۔‘‘

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی شخص بخار میں مبتلا ہوجائے تو اسے چاہیے کہ سحر کے وقت تین راتیں سرد پانی کے اپنے اوپر چھینٹے مارے۔‘‘( رواہ ابن الجوزی)

 

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor