Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 540

عجائب قدرت

(شمارہ 540)

پیغمبر خدا ﷺ نے فرمایا : گائے کا دودھ اکثر پیا کرو کہ یہ ہر درخت کو چرتی ہے۔ اس کے دودھ میں اس وجہ سے بڑی منفعت آجاتی ہے، گائے کا دودھ زردی جسم اور بواسیر میں نافع ہے، خون گاوآماس کے تحلیل میں نافع ہے اور زخم گزندہ پر اس کا روغن ملنا نہایت مفید ہے۔ بلیناس کہتا ہے کہ آدمی کے پیشاب میں اس کا پیشاب ملا کر اگر تپ ربع والے کے چاروں ہاتھ چیز کی انگلیوں میں لگائیں فوراً تب ربع دفع ہو اور شاذو نادر ایسا ہوکہ تین مرتبہ یہ عمل کرنا پڑے۔ سرگین گاؤ کو سرکہ انگوری میں ملائیں اور سخت سخت آبلوں پر ملیں فوراً ملائم کردے اور پکادے۔ جس وقت مکان میں سرگین گاؤ اور مازو کادھواں کریں تو کل گزندہ جانور فرار ہوجائیں، سرگین گاؤ اور روغن گندم اور سرکہ خمر کو آگ پر جوش دیں جب آدھا رہ جائے بعد ازیں تھوڑا ساسرگین خشک ملادیں اور جس جگہ کہ زخم میں گانسی رہ گئی ہو وہاں لگائیں تین روز میں آہن کو باہر نکالے گا، اگر اس کے سرگیں کو چوب بلوط کے ساتھ جلا کر اس کی خاکستر کو خون گاؤ میں ملائیں اور جس کے سر پر بال نہ ہوں اس کے سر پر ایک مہینے تک برابر ملیں بال نکل آئیں گے۔

بقرا لوحش یعنی گوزن بارہ سنگھا

یہ جانور ہر سال پرانے سینگ گرا کر نئے نکالتا ہے جب پرانے سینگ گرانے کا وقت نزدیک آتاہے خلوت میں جاتا ہے اور جب تک نئے سینگ نہیں نکلتے چھپا رہتا ہے، تاکہ کوئی اس کو منڈانہ دیکھے اور دوسالہ عمرہونے پر طور شروع ہوتا ہے اس کے سینگ اندر سے ٹھوس ہوتے ہیں برخلاف دیگر کل حیوان کے یہ جانور گانے بجانے کی آواز پر اکثر کان لگاتا اور متلذذہوتا ہے، بیماری کے حال میں سانپوں کو کھا کر آرام پاتا ہے اور سانپ کو دم کی طرف سے کھاتا ہے اور اس کے سر کو چھوڑ دیتا ہے بعد کھانے کے پانی نہیںپیتا بلکہ کیکڑہ کو کھاتا ہے تاکہ زہر سارے بدن میں سرایت نہ کرے، جس وقت سانپ اس کو دیکھتا ہے اپنے سوراخ میں چھپتا ہے پس یہ جانور لب سوراخ پہنچ کربزورتنفس اس کو نکال کر کھاتا ہے کہتے ہیں کہ چند سوار مع کتوں کے اس کے پیچھے دوڑ ے یہ جانور بھاگانا گاہ اثنائے راہ میں سانپ دیکھا اول اس کو مار کھایا پھر دوڑنے لگا یعنی سانپ کی خوشی میں اپنی جان کا بھی خوف نہ کیا۔

خواص:

اس کا مغزاستخوان فالج کو مفید ہے اس کا سینگ جس کے پاس ہو اس کے پاس درندے نہ آئیں اس طرح جس گھر میں ہووہاں پر درندے نہ جائیں اس کے دھویں سے سانپ بھاگ جاتے ہیں درددندان کو اس کی خاکستر نافع ہے اگر اس کی خاکستر کو روغن میں ملا کر چارپایوں کے پھٹے ہوئے ہاتھ پائوں میں لگائیں نافع ہے۔

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor