Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

معارف جہاد ۔ 540

معارف جہاد

مولانا محمد مسعود ازہر (شمارہ 540)

دل کاآسمانوں پر جانا

’’ذکراللہ‘‘ انسان کے دل اور روح کی خوراک اور روزی ہے… ہم اپنے جسم کے لئے کتنی محنت کرتے ہیں تو کیا ہم پر ہماری روح اور دل کا کوئی حق نہیں ہے؟… یاد رکھو دل مُردہ ہو گیا تو نہ گناہ سے باز آئے گا اور نہ کفر سے بلکہ سیدھا جہنم کی طرف لے جائے گا… اور روح مُردہ ہوگئی تو اسے بھی جہنم میں جانا پڑے گا… اللہ کے بندو، اللہ کی بندیو! تھوڑی دیر خالص اللہ پاک کی رضا کے لئے تنہائی میں تلاوت تو کرکے دیکھو دل اور روح کو کتناسکون ملتا ہے؟… تھوڑی دیر تنہائی میں اللہ پاک کی خالص رضا کے لئے اللہ اللہ کرکے دیکھو… سبحان اللہ، والحمدللہ، اللہ اکبر، پڑھ کر دیکھو… یوں لگے گا کہ دل کے زخم مندمل ہورہے ہیں…کبھی ایک نماز تو خالص اللہ پاک کی رضا کیلئے اور اُس کی یاد میں مشغول رہ کر ادا کرو… دل آسمانوں سے اوپر پہنچ جائے گا… (رنگ ونورجلد۵:ص۷۱/۷۲)

سب سے قیمتی سرمایہ

ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ’’ایمان‘‘ ہے… ہم صبح شام اور رات دن اسکی حفاظت کی فکر کریں لا الہ الاللہ محمد رسول اللہ پر کامل یقین رکھیں… اس مبارک کلمہ کے مطلب کو سمجھیں… اس کے تقاضوں کو سمجھیں… اور اسی کلمہ کی سب سے زیادہ حفاظت کریں… اور اپنی جان، اولاد، مکان سے بڑھ کر اس کلمے سے محبت کریں… اس کلمے کو کثرت سے پڑھیں اور رو رو کر اللہ تعالیٰ سے اس کلمے پر ایمان اور استقامت کی دعاء مانگیں… (رنگ ونورجلد۴:ص۴۴۲)

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor