Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 645

 افادات اکابر

(شمارہ 645)

سائنسی علوم کا ظاہری فائدہ

 البتہ ان علومِ طبیعیہ سائنسی علوم وفنون کا اس زندگی میں ایک عظیم الشان فائدہ یہ ہے کہ یہ علوم اور ان کے ذریعہ حاصل ہونے والے نوبنواکتشافات حق تعالیٰ کے کمال قدرت، کمال علم اور حقائق الہٰیہ کی معرفت کا ذریعہ بنتے ہیں، اس کارخانہ قدرت اور محیرالعقول نظامِ کائنات میں حق تعالیٰ کی قدرت کے وہ رازہائے سر بستہ ان کے ذریعہ منکشف ہوتے ہیں جو معجزات کا کام دیتے ہیں اورایمانِ کامل، یقین محکم، طمانیتِ دل ودماغ اوررسوخ ایمانی جیسے عظیم اور حیرت انگیز ثمرات کی بدولت میسرآتے ہیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ کی حجت منکرین و کافرین پر پوری ہوجاتی ہے لیکن تجربہ اس کاشاہد ہے کہ جو حضرات پہلے سے مشرف بایمان ہیں ان کے لئے تو یہ رسوخ ایمانی کا ذریعہ بنتے ہیں لیکن جو لوگ سعادتِ ایمان سے محروم ہوتے ہیں ان کے لئے نفسِ ایمان کا ذریعہ بھی نہیں بنتے ،یہی وجہ ہے کہ یہ سائنسدان حق تعالیٰ کے اس کارخانہ ملکوت میں اس حیرت انگیز نظام کے اسرار و غوامض پر مطلع ہونے کے بعد بھی ان میں سے کسی ایک کو بھی ایمان کی توفیق نصیب نہیں ہوتی ۔ایمان تو کیا حقیقی معنی میں وہ انسان بننا بھی نصیب نہیں ہوتا جس کے پہلو میں دل اوردل میں رحم  وعاطفۂ انسانیت ہو، یہی وجہ ہے کہ عہد حاضر کے تمام تر سائنس دانوں کی یہ گوناگوںایجادات آج نسلِ انسانی کوتباہ وبرباد کرنے پر تلی ہوئی ہیں، تمام دنیا کو تباہی کے کنارے لاکر کھڑا کردیا ہے۔ اس تفصیل سے یہ بات بھی خیال میں آگئی ہوگی کہ سب سے زیادہ مقدم روح کی اصلاح و تربیت ہے اس کے بعد ہی یہ جدید علوم ِ عصر یہ مفید ہو سکتے ہیں۔

( بصائر وعبر:ص ۲۸۸تا۲۸۹)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor