Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 654

 افادات اکابر

(شمارہ 654)

عشق ومحبت کا سفر

حج کی ظاہری صورت بھی عجیب وغریب ہے اور اس  میں غضب کی جاذبیت ہے،قدم قدم پر عشق ومحبت کی پُربہار منزلیں طے ہوتی ہیں،سب سے بڑے دربار کی حاضری کا قصد ہے،دل میں دیار محبوب کی آرزوئیں مچلتی ہیں،سفر طویل ہے،حلال وطیب توشہ،سفر کا اہتمام کیا جارہا ہے،نیک اور صالح رفیق کی تلاش ہورہی ہے،چشم پُرنم کے ساتھ عزیز و اقارب سے رخصت ہورہے ہیں،لین دین کا حساب بے باک کیا جارہا ہے،حقوق کی معافی طلب کی جارہی ہے، کوشش یہ ہے کہ اس دربار میں حاضر ہوں تو کسی کا معمولی حق بھی گردن پر نہ ہو،لیجیے روانگی کا وقت آیا،غسل کرلیجئے اور دوسفید نئی چادریں پہن لیجئے، گویا انسان خود اپنے ارادہ واختیار سے سفر آخرت پر روانہ ہورہا ہے،پہلے غسل سے بدن کی ظاہری میل کچیل کو صاف کرتا ہے اور پھر کفن کی چادریں اوڑھ کر دوگانہ احرام اداکرتا ہے اس طرح گویہ توبہ وانابت سے دل کے میل کچیل سے اپنے باطن کو صاف کرتا ہے اور ظاہری وباطنی نظافت کے ساتھ شاہی دربار میں نذرانۂ عشق ومحبت پیش کرنے کا عہد کرلیتا ہے،ارحم الراحمین نے دعوت دے کر بلایا ہے اور شاہی دربار سے بلاوا آیا ہے، یہ فوراً بیت اللہ الحرام کے شوق دیدار میں اس دعوت پر لبیک اللھم لبیک(میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں) کا نعرہ بلند کرتے ہوئے مستانہ وار سوئے منزل روانہ ہوجاتا ہے۔

(بصائر وعبر:ص۳۵۱)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor